بھٹکل:14؍جنوری (ایس او نیوز)محکمہ تعلیم میں وزیر تعلیم نہ ہونے سے نہ صر ف محکمہ کے کام کاج متاثر ہورہے ہیں بلکہ طلبا کی تعلیم پر بھی اس کے سنگین اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ وزیر تعلیم کو نامزد نہ کرنےو الی تعلیم مخالف پالیسی کی کیمپس فرنٹ آف انڈیا بھٹکل شاخ کڑی مذمت کرتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ریاستی گورنر اور وزیراعلیٰ کو میمورنڈم سونپا۔
میمورنڈم میں سی ایف آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ طلبا کی زندگی میں پرائمری اور ہائی اسکول کی تعلیم بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ سابق وزیر تعلیم این مہیش کے استعفے کے بعدسیاسی چپقلش کے چلتے ابھی تک وزیر تعلیم کونامزد نہیں کئے جانے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں تعلیمی بہتری کی خاطر جلد ازجلد وزیر تعلیم کو نامزد کیاجائے۔ اگلے دنوں میں منعقد ہونےو الے امتحانات میں سوال پرچوں کی حفاظت کو لے کر پیشگی اقدمات کریں ۔ امسال طلبا کے درمیان سائیکل تقسیم منصوبے میں جو بدنظمی ہونے کے نتیجےمیں سائیکلوں کو زنگ لگ رہاہے، بدنظمی کو ٹھیک کرتے ہوئے طلبا میں سائیکلیں تقسیم کی جائیں۔ اور پی یو بورڈ محکمہ میں خالی عہدوں کو پُرکرنےکی مانگ لےکر میمورنڈم سونپاگیا ہے۔ اس موقع پر کیمپس فرنٹ آف انڈیا بھٹکل شاخ کے صدر ابراہیم شعیب سمیت سی ایف آئی کے کئی عہدیدران موجود تھے۔