ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے احد محتشم اترکنڑا ضلع فٹ بال اسوسی ایشن کے صدر منتخب :معاویہ محتشم ریاستی ممبرنامزد

بھٹکل کے احد محتشم اترکنڑا ضلع فٹ بال اسوسی ایشن کے صدر منتخب :معاویہ محتشم ریاستی ممبرنامزد

Mon, 25 Sep 2017 19:25:04    S.O. News Service

بھٹکل:25/ستمبر (ایس اؤنیوز)ساگر روڈ پر واقع شادی محل میں منعقدہ فٹ بال اسوسی ایشن کی انتخابی میٹنگ میں بھٹکل کے احد محتشم کو اترکنڑا ضلع فٹ بال اسوسی ایشن کے متفقہ طور پر صدر منتخب ہوئے ہیں۔

میٹنگ میں اعزازی صدر کے طورپر حفظ الرحمن برماور، نائب صدر کی حیثیت سے ہلیال کے ونایک پجاری ، جنرل سکریٹری بھٹکل کے معاویہ محتشم ، اضافی سکریٹری کمٹہ کے پون ڈی شٹی ، خازن ہوناور کے شملان سیف کو منتخب کئے جانے کی جانکاری پریس ریلیز کے ذریعے دی گئی ہے۔ اسی طرح بھٹکل کے معاویہ محتشم کو ریاستی فٹ بال اسوسی ایشن کے ممبر کی حیثیت سے نامزد کئے جانے کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اترکنڑاضلع فٹ بال اسوسی ایشن ،ریاستی فٹ بال اسوسی ایشن سے ملحق ہے  جب کہ ریاستی فٹ بال اسوسی ایشن ، آل انڈیا فٹ بالفیڈریشن کی ممبر اسوسی ایشن ہے۔ متعلقہ میٹنگ میں ضلع کے ڈانڈیلی، ہلیال، کمٹہ ، منڈگوڈ، مرڈیشور، کاروار وغیرہ سے اسوسی ایشن کے نمائندے شریک ہوئے تھے۔ 


Share: