بھٹکل:19؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ بیلکے گرام پنچایت حدود کے ہولگدے میں شراب کی دکان شروع کئےجانےکی کوششوں کو دیکھتے ہوئے کسی حال میں بھی اس کو موقع نہ دینے کی مانگ لےکر بیلکے گرام پنچایت کے ہولگدے کے دیہی عوام نے گرام پنچایت انتظامیہ کو میمورنڈم سونپا۔
میمورنڈم کے مطابق بیلکے دیہات کے ہولگدے مضاف میں نجی عمارت میں شراب کی دکان شروع کئےجانےکی عوام کو اطلاع ملی ہے۔ دیہی عوام نے پرزور مطالبہ کیاہےکہ شراب کی دکان کی منظوری کے لئے پنچایت انتظامیہ کو عرضی دی جائے تو کسی حال میں بھی منظوری نہ دیں۔ اگر عوام کی مانگوں کے علی الرغم پنچایت انتظامیہ آگےبڑھتی ہے تو مہیلا سنگھ (خواتین اسوسی ایشن ) کے ممبران کےساتھ عوامی سطح پر سخت احتجاج کیاجائے گا اور اس کاجو بھی انجام ہوگا اس کے لئے پنچایت انتظامیہ ہی ذمہ دارہونے کاانتباہ میمورنڈم میں تحریر کیاگیا ہے۔ پنچایت عملہ انا نائک نے میمورنڈم وصول کیا۔گاؤں کے راجو نائک، راما نائک، ناگراج نائک، ہنومنت کراڑے ، ملا نائک، پدماوتی نائک ، سنگیتا نائک وغیرہ موجود تھے۔