بھٹکل:17؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)کائی کنی گرام پنچایت تیرن مکی کے سرکاری ہائر پرائمری اسکول میں تیرن مکی کلسٹر سطح کا سائنس فسٹ کا انعقاد ہوا۔
ضلع پنچایت ممبر سندھ بھاسکر نائک نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ کائی کنی گرام پنچایت کے نائب صدر سبرائے نائک ، پدمیا نائک وغیرہ موجود تھے۔ اسکول کی صدر مدرسہ تروینی نائک نے سبھی کا استقبال کیا ۔ مقالہ نگار کی حیثیت سے شنکر نائک، شنکر اوپر گیمنے، تیرن مکی سرکاری ہائی اسکول کے صدر مدرس پرشانت پٹگار نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ رگھوناتھ شیروگار نے شکریہ اداکیا۔