بھٹکل:27/ جولائی(ایس او نیوز)مرڈیشور کے جنتا ودھیالیہ کے کمپاؤنڈ کی دیوار پر درخت گرکرکئی دن گذرچکے ہیں، مگر درخت کو ہٹایانہیں گیا ہے، جس کے نتیجے میں پینے کے پانی کا مرکز ایک طرح سے بند ہوگیا ہے۔
بھٹکل پی ایل ڈی بینک کی طرف سے تعمیر کردہ پینےکے پانی کا مرکز عوام کو پانی مہیا کرتا تھا،اب بڑا درخت راستہ گھیرنے سے عوام کو پانی لینے کے لئے پہنچنے میں دشواری پیدا ہوگئی ہے۔ علاقہ کے عوام نے الزام لگایا ہے کہ گرے ہوئے درخت کے پتے سوکھ کر گرنے لگے ہیں، اس کے بائوجود افسران اس طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ ناگریک سیوا سمیتی کے صدر ایس ایس کامت نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ محکمہ اس سلسلے میں فوریکارروائی کرے۔