بھٹکل 10 ڈسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے 16 گرام پنچایتوں میں ہورہے انتخابات کے لئے آج جمعرات کو 276 پرچہ نامزدگی داخل کئے گئے جس میں ایس سی کے24، ایس ٹی کے 24، بیک ورڈ اے کے 68 ، بیک ورڈ بی کے 7 جبکہ جنرل زمرہ کے 153 پرچے جمع کرائے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ کل بدھ کو 144، منگل کو 80 اور پیر کو 14 پرچے جمع کرائے گئے تھے، اس طرح اب تک514 پرچہ نامزدگی داخل کرائے گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ کل جمعہ 11 ڈسمبر کو پرچے داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے، جبکہ 22 دسمبر کو انتخابات ہوں گے۔