ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل گڈلک روڈ پر واقع مکان میں چوری کی زبردست واردات ؛24 لاکھ سے زائد مالیت پر ہاتھ صاف

بھٹکل گڈلک روڈ پر واقع مکان میں چوری کی زبردست واردات ؛24 لاکھ سے زائد مالیت پر ہاتھ صاف

Sat, 08 Jul 2017 22:02:12    S.O. News Service

بھٹکل:8/جولائی (ایس اؤنیوز) شہر کے قومی شاہراہ سے بالکل قریب گڈلک روڈ 6 چھٹے کراس کے ایک گھرمیں چوری کی زبردست واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں نے گھر پر تالہ لگاہوا دیکھ کر  بھرپور فائدہ اُٹھایا ہے۔

 سید محسن سید اقبال کے ملکیت والے اس مکان سے چوری ہونے والے زیورات کی کل مالیت 24،64،800 روپئے بتائی گئی ہے۔لوٹے گئے زیورات میں1 لاکھ روپیے قیمت کا ڈائمنڈ اور 12لاکھ روپئے نقد شامل ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق 3 جولائی کی دوپہر 30-03بجے سے 8 جولائی کی صبح 9بجے تک گھر پر تالہ لگا ہوا تھا۔ اسی غیر حاضری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے 24 لاکھ سے زائد مالیت کو لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔ معاملے کی خبر ملتے ہی دیہی کرائم پی ایس آئی منجپا اور سی پی آئی سریش نایک نے جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے بعد دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلیاہے۔ پولس ملزموں کی تلاش میں ہے۔


Share: