ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : انجمن بی ایڈ کالج کا سالانہ جلسہ ۔ اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے کیا طلبہ کی صلاحیتوں کا اعتراف 

بھٹکل : انجمن بی ایڈ کالج کا سالانہ جلسہ ۔ اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے کیا طلبہ کی صلاحیتوں کا اعتراف 

Mon, 21 Feb 2022 12:43:01    S.O. News Service

بھٹکل ،21؍ فروری (ایس او نیوز) انجمن حامئی مسلمین کے تحت چل رہے بی ایڈ کالج  کے سالانہ جلسہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے طلبہ کی صلاحیتوں اور کارکردگی کا اعتراف اور اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔

اپنے خطاب کے دوران ممتا دیوی نے کہا کہ زندگی کے مسائل کو بھی کڑی محنت اور لگن سے حل کرنا چاہیے ۔ انہوں نے اپنے طالب علمی کے زمانہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج کی نئی نسل کے  طالب علم اس معنے میں بڑے خوش قسمت ہیں کہ انہیں ہر طرح کے وسائل اور مواقع دستیاب ہیں ۔

مہمان اعزازی کے  طور پر شرکت کر رہی سدھارتھ کالج کی پرنسپال ارچنا یو نے انجمن بی ایڈ کالج کے طلبہ کی بہترین امتحانی نتائج کے لئے ستائش کی اور کہا : ہمیں امید ہے کہ آپ سب لوگ پیشہ تدریس سے وابستہ ہوکر خدمات انجام دیں گے ۔ موجودہ دور میں اساتذہ کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے پرانے زمانے کے اساتذہ اور موجودہ دور کے اساتذہ کے تعلق سے اہم نکات طلبہ کے سامنے رکھے ۔

اس موقع پر ونئے شری ناراین دیواڈیگا کو سال کے بہترین طالب علم کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ توزیہ پروین نے استقبالیہ کلمات پیش کیے ۔ بی ایڈ کالج کی پرنسپال ڈاکٹر زکیہ ایچ زرزری نے سالانہ رپورٹ پیش کی ۔ رقیہ نے کلمات تشکر پیش کیے ۔ پروگرام کی نظامت پروین صدیق ، عائشہ تقدیس سید اور ونئے شری دیواڈیگا نے کی ۔ 
    
اسٹیج پر انجمن حامئی مسلمین کے صدر جناب ایڈوکیٹ قاضیا مزمل ، جنرل سیکریٹری جناب اسماعیل صدیق اور کالج سیکریٹری آفتاب قمری موجود تھے ۔


Share: