ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : جھینگا پالن کے لئے تعمیر شدہ ٹینک پھٹنے سے کھیت اور مکانوں میں گھسا نمکین پانی

بھٹکل : جھینگا پالن کے لئے تعمیر شدہ ٹینک پھٹنے سے کھیت اور مکانوں میں گھسا نمکین پانی

Tue, 07 Jun 2022 12:56:38    S.O. News Service

بھٹکل، 7 ؍ جون (ایس او نیوز) سرپن کٹے علاقے کے ملّی گدّے میں واقع ایک نجی ملکیت والے جھینگا پالن فارم پر تعمیر کی گئی نمکین پانی کی ٹنکی پھٹ گئی جس کے بعد یہ نمکین پانی قریبی کھیت اور مکانوں کے علاوہ کنووں میں گھس گیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ ابھی چند دن قبل ہی کھیتوں میں چاول کے نئے پودے بوئے گئے تھے جو اس نمکین پانی کی وجہ سے خراب ہوگئے ۔ اس کے علاوہ گھروں میں پانی گھسنے سے ساز وسامان خراب ہوگیا اور کنووں کا پانی پینے لائق نہیں رہا ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ سمندر سے متصل زمین پر اس جھینگا پالن فارم کی دیکھ ریکھ منگلورو کا ایک شخص کرتا ہے ۔ جھینگے پالنے کے لئے ضروری نمکین پانی ذخیرہ کرنے کے جو ٹینک تعمیر کی گئی تھی اس میں ایک لاکھ لیٹر پانی جمع رکھنے کی ہے ۔ ٹینک پھٹنے کے بعد تقریباً 2 ایکڑ زرعی زمین میں یہ پانی پھیل گیا ۔ عوام کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں اگر پورا پانی  قریبی گھروں میں گھس جاتا تو بہت بھاری نقصان ہو سکتا تھا ۔ اتنی ہی مقدار والے مزید 3 ٹینک اس مقام پر موجود ہیں جو اچھی حالت میں نہیں ہیں ۔ مقامی لوگوں نے اس بات پر اعتراض جتایا ہے کہ رہائشی علاقہ میں پنچایت نے جھنیگا پالن فارم کے لئے اجازت دے رکھی ہے ۔ اس کی وجہ سے آئندہ بھی اس طرح کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے ۔ اس لئے متعلقہ افسران کو چاہیے کہ اس مقام کا جائزہ لے کر مناسب اقدام کریں ۔


Share: