ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : ریلوے اسٹیشن پر 18لاکھ پرانے نوٹوں سمیت ملز م گرفتار

بھٹکل : ریلوے اسٹیشن پر 18لاکھ پرانے نوٹوں سمیت ملز م گرفتار

Sat, 08 Apr 2017 19:13:47    S.O. News Service

بھٹکل:8/اپریل(ایس اؤنیوز)گوا سے کیرلا کی طرف چلنے والی نیتراوتی ایکسپرس ٹرین کے ذریعے سپلائی کئے جارہے 1000اور500 روپئے کے 18لاکھ روپیوں کے پرانے نوٹ کو بھٹکل شہری پولس تھانہ پولس اور بھٹکل ریلوے پولس کے تعاون سے سنیچر کی صبح 40-2کو بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر ضبط کرنے کے علاوہ سپلائی کرنےو الے فرد کو بھی گرفتار کیا ہے۔

گرفتار شدہ ملزم کی شناخت کیرلاریاست کے منجیشور کے عبدول محی الدین (40)بتائی گئی ہے۔ ریلوے پولس کی طرف سے دی گئی مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے شہری تھانہ پولس نے ٹرین ریلوے اسٹیشن پہنچتے ہی چھاپہ مار کر پلاسٹک تھیلے میں چھپا کر رکھی گئی 18لاکھ رقم سمیت ملزم کو اپنی تحویل میں لیا۔ ملزم محی الدین گوا کے مڈگاؤں میں پچھلے 10-8سالوں سے پرس، بیلٹ دکان کے ذریعے گزارہ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ملزم سےکی گئی ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ یہ ’’رقم میری نہیں ہے، کسی نے یہ تھیلہ میری دکان پر چھوڑ گیا تھا، جس کو میں لے کر گھر جارہاتھا‘‘۔ چونکہ ریزرو بینک آف انڈیا نے این آرآئیز کو پرانے نوٹ بدلنے کے لئے جون تک کی مہلت دے رکھی ہے، کہیں چور راستے سے خطیر رقومات بدلنے کی انجانوں کی چال تو نہیں ہے، ایسا شبہ جتایا گیا ہے ، بھٹکل شہر ی پولس تھانہ میں کیس در ج ہواہے، ایس آئی پرمیشورپا ، ایس آئی کوڈگونٹی کی نگرانی میں جانچ جاری ہے،واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بنگلورو میں سی سی بی پولس نے پرانے نوٹ کی لاکھوں رقم سیاسی لیڈران سمیت کچھ افراد کو گرفتارکیا تھا۔

8april4.JPG


Share: