ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : زبردست پولس سکیورٹی کے چلتے بھٹکل بلدیہ دوکانوں کی نیلامی :بقیہ دوکانوں کی نیلامی پیر کو

بھٹکل : زبردست پولس سکیورٹی کے چلتے بھٹکل بلدیہ دوکانوں کی نیلامی :بقیہ دوکانوں کی نیلامی پیر کو

Sat, 20 Aug 2016 19:51:56    S.O. News Service

 بھٹکل:20/اگست(ایس او نیوز)دوکانداروں کی سخت مخالفت ، اضطرابی حالات کے درمیان بھٹکل میونسپالٹی کی ملکیت والے 109 دوکانوں میں سے 39دوکانوں کی  نیلامی کو پولس سکیورٹی کے دوران انجام دیا گیا۔

سنیچر بھٹکل پہنچے ضلع ایڈیشنل ایس پی دیوراج نے  دوکانوں کی نیلامی سے پہلے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر چدانند وٹارے کی موجودگی میں شہر کے سرکٹ ہاؤ س میں پیس میٹنگ کا انعقاد کیا  ۔ میٹنگ میں دوکانداروںنے درخواست کی کہ جو دوکانیں نیلام ہورہی ہیں انہی پر منحصر دوکاندار بے روزگار ہوجائیں گے اور ان کی زندگی سڑک پر آجائے گی اس لئے دوکانوں کی نیلامی نہ ہو، بلکہ کرایے میں اضافہ کرکے جو دوکاندار پہلے سے موجود ہیں انہی کو جاری رکھنے کی اپیل کی گئی ۔ کرشنا نائک آسارکیری ، وینکٹیش نائک وغیرہ نے بتایا کہ فی الحال دوکانداروں سےجرمانے کے ساتھ 72لاکھ روپئے وصول کئے گئے ہیں، اب ان کی نیلامی سے دوکاندار مشکل میں پھنس جائیں گے ، دوکانداروں کو ایک موقع دینےکی بات کہتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل کئے گئے معاہدہ میں تفریق سےکام لیاگیا ہے، بلدیہ انتظامیہ کی میٹنگ میں جوفیصلہ لیا گیا تھا اس کی کوئی قیمت نہیں ہونے پر اعتراض جتایا۔ معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے آفیسران نےکہاکہ نیلامی کے لئے ہائی کورٹ کا حکم ہے، اس لئے یہاں اس وقت کچھ کرنا ناممکن ہے۔ البتہ اپاہجوں ، پسماندہ طبقات ، ذات والوں کے لئے ریزوریشن ہے، نیلامی کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے۔ اگر کارروائی میں کوئی رکاوٹ پیدا کی جاتی ہے تو سخت قانونی کارروائی کرنےکا انتباہ دیا گیا۔ اس موقع پر کاروار ترقی جات محکمہ کے چیف انجنئیر آر پی نایک، اے ایس پی ڈاکٹر انوپ کمارشٹی ، بلدیہ چیف آفیسر رمیش ، سی پی آئی سریش نایک وغیرہ موجود تھے۔

بقیہ دوکانوں کی نیلامی پیرکو ہوگی : سنیچر کو بلدیہ دوکانوں کی نیلامی مکمل نہیں ہونےکی وجہ سے بقیہ دوکانوں کی نیلامی 22اگست بروز پیر کو ہوگی۔ آفیسران نے تمام عرضی داروں کو پیر کی صبح 10بجے بلدیہ دفتر میں موجود رہنےکو کہا ہے۔

سنیچر کونیلام ہوئیں بلدیہ کی 39دوکانوں میں سے 37دوکانیں موجودہ  مالکان کو ہی نیلام ہونے  کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، پیشگی کے طورپر پولس سکیورٹی کو جاری رکھا گیا ہے۔


Share: