ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : سنیل نائک نے کیا منی ودھان سودھا میں محکمہ اقلیتی بہبود کے دفتر کا افتتاح 

بھٹکل : سنیل نائک نے کیا منی ودھان سودھا میں محکمہ اقلیتی بہبود کے دفتر کا افتتاح 

Sun, 11 Jul 2021 12:25:28    S.O. News Service

بھٹکل، 11؍ جولائی (ایس او نیوز)  منی ودھان سودھا میں محکمہ اقلیتی بہبود کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر کے نئے دفتر کا افتتاح رکن اسمبلی سنیل نائک نے انجام دیا ۔
    
اس موقع پر بات کرتے ہوئے سنیل نائک نے کہا کہ منی ودھان سودھا کے ذریعے عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سرکاری خدمات فراہم  کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس لئے عوام کو اس کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ محکمہ اقلتی بہبود کے افسر شمس الدین نے کہا کہ محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت گزشتہ ایک سال کے اندر اسکالرشپ کی شکل 1.33 کروڑ روپے براہ راست طلبہ کے بینک کھاتوں میں جمع کیے گئے ۔ بھٹکل تعلقہ میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے تعلق سے سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ اب نئی عمارت میں دفتر منقتل ہوجانے سے کام کرنے میں بڑی سہولت ہوگی۔
    
افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی، محکمہ تعلیم کی ریسورس پرسن یلّمّا ، سرکاری ملازمین تنظیم کے صدر موہن نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: