ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : عقیدت کے ساتھ ماری ہبا کی شروعات : دیہی علاقوں کے بھگتوں نے کئے درشن  

بھٹکل : عقیدت کے ساتھ ماری ہبا کی شروعات : دیہی علاقوں کے بھگتوں نے کئے درشن  

Wed, 08 Aug 2018 20:04:27    S.O. News Service

بھٹکل  :8/ اگست (ایس اؤ نیوز)  شہر میں ہندو بھائیوں نے بڑے عقیدت کے ساتھ  بدھ کو ماری ہبا کی پوجاپاٹ کے ساتھ شروعات کی۔ منکولی میں ماروتی آچاریہ کے خاندان والوں نے پوجا پاٹ کرنے کے بعد جلوس کے ذریعے ماری مورتی کو لا کر ماری مندر میں نصب کیاگیا۔

 تعلقہ کے دیہی علاقوں سے ہزاروں لوگ مندر پہنچ کر پوجا پاٹ کی۔ پھولوں کے ہاروغیرہ چڑھائے گئے۔ خاص کر عورتیں اور بچے زیادہ نظر آئے۔ مندر کے قریب میں مٹھائی ، کھلونے وغیرہ کے باکڑا دکان لگائے گئے ہیں۔ مندرانتظامیہ کے ممبران اس موقع پر موجود رہتے ہوئے نگرانی کی۔ مندر کے اطراف میں پولس سکیورٹی لگائی گئی ہے۔ بتایاگیا ہے کہ وداعی جلوس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔


Share: