ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : فوڈ سیفٹی ایکٹ کے متعلق آگاہی - کل منعقد ہوگا تاجروں کے لئے یک روزہ ورکشاپ 

بھٹکل : فوڈ سیفٹی ایکٹ کے متعلق آگاہی - کل منعقد ہوگا تاجروں کے لئے یک روزہ ورکشاپ 

Tue, 28 Sep 2021 13:40:54    S.O. News Service

بھٹکل ،28؍ ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے کاروباری حضرات کو فوڈ سیفٹی ایکٹ سے متعلقہ جانکاری  دینے کے مقصد سے کل 29 ستمبر کو دوپہر 2.30 بجے  بھٹکل اربن احاطہ میں واقع حافظکا ہال میں یک روزہ ورکشاپ منعقد کیا جارہا ہے ۔

اس ضمن میں جاری اخباری بیان کے مطابق اس ورکشاپ کا انعقاد ضلع انتظامیہ، فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی اتھاریٹی اور بھٹکل تعلقہ مرچنٹس ایسو سی ایشن کے اشتراک سے کیا جارہا ہے ۔ اس ورکشاپ میں غذا اور اناج کے کاروبار میں کسی بھی انداز میں ملوث رہنے والوں پر لاگو ہونے والے فوڈ سیفٹی ایکٹ 2006 اور فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹانڈرڈس ریگیولیشنس ایکٹ 2011 سے متعلق دفعات اور قوانین کی جانکاری دی جائے گی ۔ 

اس لئے اناج اور غلہ ، بیکری، ڈیری ، ہوٹل، ڈھابہ ، کینٹین، بوتل بند پانی اور کولڈ ڈرنکس، آئس کریم و سافٹ ڈرنکس پارلرس، ترکاری ، گوشت، پھل فروٹ وغیرہ کے کاروبار میں شامل  تمام حضرات سے اس ورکشاپ میں شامل ہوکر رجسٹریشن، لائسنس، گاہکوں کے حقوق اور دیگر مسائل کے بارے میں  قانون کی اہم جانکاری حاصل  کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔


Share: