ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : مرڈیشور لائنس کلب کی جانب سے آنکھ موتیابند آپریشن مفت کیمپ کا انعقاد

بھٹکل : مرڈیشور لائنس کلب کی جانب سے آنکھ موتیابند آپریشن مفت کیمپ کا انعقاد

Sun, 16 Oct 2016 20:52:40    S.O. News Service

بھٹکل:17/اکتوبر(ایس او نیوز) لائنس کلب مرڈیشور کے زیر اہتمام سائٹ فسٹ منصوبہ کے تحت آنکھ کے موتیا بند کا مفت آپریشن کیمپ تعلقہ کے تیرن مکی سرکاری ہائر پرائمری اسکول میں منعقد ہوا۔

ڈاکٹر کیرتی جیوتی رام ریلکر نے کیمپ کا افتتاح کیا۔ کمٹہ کے ریونیکر لائنس آنکھ اسپتال کے ڈاکٹر کیرتی جیوتی رام ریلیکر نے 120سے زائد آنکھ مریضوں کی جانچ کرنے کے بعد 12افراد کو آپریشن کے لئے منتخب کیا۔ لائنس کلب مرڈیشور کے صدرڈاکٹر وادی راج بھٹ نے پروگرام کی صدارت کی۔ ڈاکٹر سنیل جتن نے استقبال کیا ۔ سکریٹری سریش نائک نے نظامت کی ، لائن سبرائے نائک نے شکریہ اداکیا۔ جین جٹگیشور یوتھ سنگھ کے صدر ناگیش نائک اور دیگر ممبران نے تعاون کیا۔ کلب کے خازن موہن نائک ، لائن ممبران ڈاکٹر ہری پرساد کنی، جگناتھ شٹی ، اے این شٹی ، فلپ المیڑا، شیوانند، بھاسکرشٹی ، بابوموگیر، تلک راؤ ، ایم وی ہیگڈے وغیرہ کیمپ میں موجود رہ کر مختلف کاموں میں تعاون کیا۔


Share: