ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : مرڈیشور میں  واٹر ایڈونچر اسپورٹس کا سلسلہ بند - ٹھیکیدار کمپنی کا ٹینڈر منسوخ

بھٹکل : مرڈیشور میں  واٹر ایڈونچر اسپورٹس کا سلسلہ بند - ٹھیکیدار کمپنی کا ٹینڈر منسوخ

Mon, 09 May 2022 23:45:34    S.O. News Service

بھٹکل،9؍ مئی (ایس او نیوز) مرڈیشور ساحل پر سیاحوں کی کشش اور تفریح کا ایک اہم سبب بننے والا  واٹر ایڈونچراسپورٹس کا سلسلہ فی الحال روک دیا گیا کیونکہ اس کا اہتمام کرنے والی کمپنی 'اوشیئن ایڈونچرس' کو دیا گیا  ٹھیکہ ڈسٹرکٹ ٹوریزم کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے منسوخ کردیا ہے۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ   وائی کے آر ایڈونچرس اور ایکو ٹوریزم کی طرف سے محکمہ سیاحت کے سیکریٹری کے پاس اپیل کی گئی تھی کہ  اوشیئن ایڈونچرس کمپنی ٹھیکہ کے شرائط و ضوابط پر عمل نہیں کر رہی ہے اس لئے اس کا ٹینڈر منسوخ کردیا جائے ۔ محکمہ سیاحت کے سیکریٹری کی عدالت کی  طرف سے تفتیش کے بعد ٹھیکہ منسوخ کرنے کا حکم سنایا تھا ۔ اس پر عمل کرتے ہوئے ضلع ٹوریزم آفیسر نے اتوار کے دن سے مرڈیشور ساحل پر واٹر ایڈونچر اسپورٹس کی تمام سرگرمیاں روکنے کی ہدایت جاری کی جس کے بعد وہاں پر آنے والے واٹر اسپورٹس کے شوقین سیاحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
    
پتہ چلا ہے کہ سیاحوں کی حفاظت کے لئے تعینات 6 لائف گارڈس کو ٹھیکیدار کمپنی کی طرف سے تنخواہ دی جاتی تھی۔ اب ٹینڈر منسوخ ہوجانے کے بعد لائف گارڈس کا عملہ بھی وہاں سے غائب ہوگیا ہے۔ اس سے سمندری موجوں سے کھیلنے اور تیرنے والے سیاحوں کے تحفظ  کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔ 


Share: