ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : مزدور لیڈرسبھاش کوپی کر کا انتقال : ضلع مزدور لیڈر و متحرک کارکن سےمحروم

بھٹکل : مزدور لیڈرسبھاش کوپی کر کا انتقال : ضلع مزدور لیڈر و متحرک کارکن سےمحروم

Sat, 05 May 2018 18:55:10    S.O. News Service

بھٹکل 5/مئی (ایس او نیوز)مزدوروں کےحق میں ہمیشہ سرگرم و متحرک تعلقہ کے شرالی گرام پنچایت حدود کے چتراپور کے مکین سی پی آئی (ایم )کے لیڈر سبھا ش کوپیکر (45)جمعہ کی رات ہارٹ اٹیک کی وجہ سے موت کی نیند سوگئے۔

سی پی آئی (ایم) پارٹی کے ضلع سکریٹری ، ایگزکیٹو ممبر ، سی آئی ٹی یو کے ضلع عہدیدار، گرام پنچایت ملازمین سنگھ کے صدر، اپاہج اور والدین محاذ سمیت بےشمار مزدور تنظیموں کی بنا ڈالنے ، تشکیل دینے اور مستحکم کرنے میں ہمیشہ اول صف میں رہنے والے سبھا ش کوپی کر کی اچانک موت سے مزدورسمیت کئی لوگوں نے دکھ کااظہار کیا ہے۔ سماجی سدھار اور تبدیلی کے لئے ہر وقت جدوجہد میں شریک رہنا ان کی عادت تھی ۔ اگر شہر میں کوئی ملازمین ، مزدور وں کی طرف سے احتجاج، دھرنا ، ریلی ہوتی تو اس میں سبھاش کوپی کر ہی قیادت کرتے ، یہی ان کی شناخت بھی بن گئی تھی۔

سبھاش کوپی کر اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی ) اور ڈی وائی ایف آئی کو ضلع میں تعارف کرانےمیں ان کا اہم رول ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مزدوروں، کانٹراکٹروں ، باکڑا دکانوں ، آنگن واڑی کارکنوں ، گرم کھانا ملازمین جیسے شعبہ جات میں خواتین کے سنگھ بنا کر انہیں رہنمائی کی۔ تعلیمی سہولیات کے لئے جدوجہد، ہوناور برج تحریک، اننت واڑی کھپریل مزدور احتجاج ، بھومی ، اتی کرم بھومی ہوراٹ، ساکشرتا، پنچایت مزدور جدوجہد، بندرگاہ مزدور ہوراٹ جیسے سیکڑوں تنظیموں سے منسلک کوپی کر ضلع بھر میں ایک مزدورلیڈر کی شناخت بن چکے تھے۔ ان کی موت سےاترکنڑا ضلع ایک عوامی فکر کامجاہد کھویاہے۔

سبھاش کوپی کی موت پر روشن خیال اور ترقی پسند تنظیموں سمیت سی پی آئی (ایم ) لیڈر یمونا گاؤنکر، مزدور لیڈر ماستی نائک، آنگن واڑی سنگھکی صدر سدھابھٹ، تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الطاف کھروری ، جماعت اسلامی ہند بھٹکل کےامیر مقامی مجاہد مصطفیٰ، ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن وغیرہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔


Share: