ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : منڈلّی میں فوٹ برڈج کی تعمیر سے سمندری پانی کھیتوں اور گھروں میں گھسنے کا خطرہ

بھٹکل : منڈلّی میں فوٹ برڈج کی تعمیر سے سمندری پانی کھیتوں اور گھروں میں گھسنے کا خطرہ

Wed, 26 May 2021 12:22:29    S.O. News Service

بھٹکل ،26؍مئی (ایس او نیوز)  منڈلی گرام پنچایت حدود میں واقع جوگی منے کے رہنے والے لوگوں کے سر پر اس وقت  گھروں اور کھیتوں میں سمندری پانی گھسنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے، کیونکہ محکمہ چھوٹی آب پاشی کے ذریعے یہاں پر فوٹ برڈج تعمیر کرنے کا کام غیر سائنسی انداز میں کیا جا رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب سے یہاں فوٹ برڈج کا کام شروع کیا گیا ہے تب سے سمندر میں بھرتی کے دوران سمندری پانی اس علاقے میں گھسنے لگا ہے جس سے یہاں پر موجود کنووں کا پانی بھی کھارا ہوگیا ہے۔ اب لوگوں کو پینے کا پانی دوسرے دور دراز علاقے سے لانے کی نوبت آگئی ہے۔ ان مسائل کی طرف بار بار توجہ دلانے کے باوجود نہ افسران توجہ دے رہے ہیں اور نہ ہی انجینئر اسے سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ یہاں تک کہ رکن اسمبلی کو انجینئر کی طرف سے گمراہ کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے مقامی افراد خوف اور تشویش کی حالت میں جینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف محکمہ چھوٹی آب پاشی کے انجینئر ونود نائک کے مطابق  یہ سچ ہے کہ فی الحال جوگی منے کے باشندوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اصل میں تاوکتے طوفان کی وجہ سے اس علاقے میں بہت زیادہ سمندری پانی جمع ہوگیا ہے۔ آئندہ ہفتے میں اس چھوٹے برڈج کو آمد و رفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔ اس وقت جو رکاوٹی دیوار ہے وہ توڑ دی جائے گی اور وہاں پر جمع شدہ پانی خالی ہوجائے گا۔ اس طرح مقامی باشندوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔


Share: