ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : منڈلی کے نارائن دیواڑیگا کو پوسٹل انشورنس میں بہترین خدمات انجام دینے پر قومی سطح کاایوارڈ

بھٹکل : منڈلی کے نارائن دیواڑیگا کو پوسٹل انشورنس میں بہترین خدمات انجام دینے پر قومی سطح کاایوارڈ

Fri, 15 Oct 2021 18:14:48    S.O. News Service

بھٹکل:15؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)سال 2020-2021میں دیہی پوسٹ انشورنس زون میں بہتر خدمات انجام دینے پر منڈلی کے نارائن جی دیواڑیگا کو قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازتےہوئے عزت بخشی گئی ہے۔

پوسٹ سپتاہا کے موقع پر بنگلورو میں چیف پوسٹ ماسٹر دفتر میں منعقدہ پروگرام میں کرناٹکا سرکل چیف پوسٹ ماسٹر جنرل شاردا سنپت نے نارائن دیواڑیگا کو ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر جنرل سندیش مہادیو ، پوسٹل سرویس ڈائرکٹر کے وی رویندراموجود تھے۔

خیال رہے کہ نارائن جی دیواڑیگا ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی گذشتہ دو برسوں سے پوسٹل انشورنس کے میدان میں متحرک ہیں۔ انہیں اب تک ضلعی اور ریاستی سطح کے ایوارڈ سے نوازاگیا ہے۔اسی طرح نارائن دیواڑیگا سماجی خدمات کے میدان میں بھی وہ کافی سرگرم ہیں۔ تعلقہ بھر کے مختلف اداروں اور ان کے محبیوں نے ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکبادی پیش کی ہے۔  


Share: