ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : موگیر سماج کے لئے ایس سی سرٹفکیٹ کا مطالبہ - طلبہ کی احتجاجی ریلی ملتوی - کلاس رومس کا بائیکاٹ جاری

بھٹکل : موگیر سماج کے لئے ایس سی سرٹفکیٹ کا مطالبہ - طلبہ کی احتجاجی ریلی ملتوی - کلاس رومس کا بائیکاٹ جاری

Fri, 03 Jun 2022 20:53:16    S.O. News Service

بھٹکل،3؍ جون (ایس او نیوز) موگیر سماج کے لیڈر ایف کے موگیر کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ان کے طبقے کو درج فہرست ذات (شیڈول کاسٹ) زمرے میں شامل رہنے کا سرٹفکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ لے کر موگیر سماج کے طلبہ کی جو احتجاجی ریالی ہونے والی تھی اسے ملتوی کیا گیا ہے مگر طلبہ نے کلاس رومس کا بائکاٹ جاری رکھا ہے۔ 
    
خیال رہے کہ اس سے پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ 3 مئی کو موگیر سماج کے طلبہ ایک زبردست ریالی نکالیں گے احتجاجی مظاہرا کریں گے ۔ مگر ایف کے موگیر کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق جاری رہنے کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر نے ریالی اور احتجاج کی اجازت نہیں دی ۔ اس کے بجائے اے سی اور بی ای او کو علامتی طور پر چند لوگوں کی طرف سے میمورنڈم دینے کی تجویز اسسٹنٹ کمشنر نے دی تھی جسے موگیر قائدین نے منظور نہیں کیا۔ 
    
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اب ریالی اور احتجاج کی تاریخ 18 جون کے بعد کسی دن منعقد کی جائے گی جس کا فیصلہ آنے والے چند دنوں میں کیا جائے گا ۔ البتہ طلبہ کی طرف سے کلاس رومس کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔ 


Share: