ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : ٹکنکل یونیورسٹی بلگام کی بدنظمی کے خلاف انجنئیرنگ کالج بھٹکل کے طلبا کا احتجاج؛ کرناٹکا میں کلاسوں کا بائیکاٹ

بھٹکل : ٹکنکل یونیورسٹی بلگام کی بدنظمی کے خلاف انجنئیرنگ کالج بھٹکل کے طلبا کا احتجاج؛ کرناٹکا میں کلاسوں کا بائیکاٹ

Tue, 18 Oct 2016 19:03:31    S.O. News Service

بھٹکل :18/اکتوبر(ایس او نیوز) بلگام وشویشوریا ٹکنکل یونیورسٹی کے انتظامیہ کے مسائل اور بدنظمی سے بیزار ہوکر سیکڑوں طلبا نے  این ایس یو آئی کے زیر اہتمام پورے کرناٹکا میں بند منایا ۔ اس سلسلے میں انجمن انسٹی ٹیوٹ آف انجنئیرنگ اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے طلبا نے بھی بند میں شریک ہوتے ہوئے منگل کو اپنی کلاسوں کا بائیکاٹ کیا۔

طلبا نے اس موقع پر یونیورسٹی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ پرچوں کی جانچ ٹھیک طرح سے نہیں ہورہی ہے جس کے نتیجے میں 70فی صد طلبا ناکام ہوتے ہیں لیکن تعجب ہے کہ جب یہی طلبا دوبارہ جانچ کے لئے درخواست دیتے ہیں تو کامیاب ہوجاتے ہیں۔ جس سے طلبا کافی پریشان ہیں اور مانگ کی گئی کہ جوبی پرچوں کی جانچ ٹھیک طرح سے نہیں ہوتی ہے تو اس کے متعلق طلبا کو سوال کرنے کا حق ہونا چاہئے۔  اسی طرح انتظامیہ کا عملہ اتنا بے کار ہے کہ کوئی بھی سند مانگو نہ وقت پر ملتی ہے اور نہ ٹھیک طرح سے ہوتی ہے ۔ اور پہلے سال ناکام ہونے والے طلبا کو کیاری اؤور نہیں ہونے سے طلبا پیچھے ہورہے ہیں،فائنل ائیر تک کیاری اوور کرنےکی مانگ سمیت  ایسے کئی مسائل کو لے کر بندمنایا گیا ۔


Share: