ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : پی ایل ڈی بینک کی ہنگامہ آرائی کو حل نہیں کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا؛ قرضہ دار سنگھا کی دھمکی

بھٹکل : پی ایل ڈی بینک کی ہنگامہ آرائی کو حل نہیں کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا؛ قرضہ دار سنگھا کی دھمکی

Sun, 16 Oct 2016 21:29:46    S.O. News Service

بھٹکل:16/اکتوبر(ایس او نیوز) شہرکے پی ایل ڈی بینک کے ڈائرکٹرس میں جاری ہنگامہ آرائی کو ایک ہفتہ میں حل نہیں کرلیا گیا تو قرضہ دار سنگھا کی طرف سے احتجاج کئے جانے کی بات سنگھا کے صدر گنپتی نائک جالی نےکہی ہے۔

اس سلسلے میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پچھلےڈیڑھ مہینے سے پی ایل ڈی بینک کی انتظامیہ میں جاری ہنگامہ آرائی ، الزام تراشی ، آپسی چپقلش سڑک پر آتے ہوئے پولس تھانے تک پہنچنا شرمناک ہے۔ بینک کے ایک بزرگ ڈائرکٹر کا اسی بینک کے 5ڈائرکٹروں کے خلاف ہتک ذات اور اغواءکاری کا الزام لگاتے ہوئے شکایت داخل کی ہے۔ ملازمین کی تقرری میں بھی شفافیت نہیں ہونےسے بینک کے حصص داروں کو دکھ پہنچایا ہے۔ بینک ڈائرکٹرس کی ہنگامہ آرائی میں  دن بدن اضافہ ہی ہوتاجارہاہے ، چار پانچ دن پہلے دو ڈائرکٹروں کے استعفیٰ معاملہ مزید پیچیدگی کا شکار ہوگیا ہے۔ بینک کے چند ڈائرکٹروں کو اصول و ضوابط کوپھلانگ کر قرضہ دئیے جانے کی بات سالانہ جلسہ میں بھی بحث کا موضوع بنی تھی ، بینک کے جنرل مینجر اس کے ذمہ دار ہیں۔ بینک کے صدر ایمانداری کے ساتھ اپنا کام انجام دے رہے ہیں، انہیں عدم اعتماد تحریک کے ذریعے عہدے سے بے دخل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، اس کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا۔ تمام دستاویزات کے ساتھ سہکاری وزیر، کاسکارڈ بینک کے صدر، مینجر، ڈائرکٹرس ، ڈی سی کو شکایت دئیے جانے کی بات کہی۔ سنگھ کے نائب صدر ایم ڈی نائک، کرشنا ہلیر ، منجپا نائک، چندرونائک، شری دھر نائک، ایشور نائک، محمد اسماعیل ، اشفاق وغیرہ موجود تھے۔


Share: