ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : گرام پنچایت متحدہ محاذ کے انتخابات : وینکٹیش نائک صدر منتخب

بھٹکل : گرام پنچایت متحدہ محاذ کے انتخابات : وینکٹیش نائک صدر منتخب

Thu, 13 Oct 2016 20:25:08    S.O. News Service

بھٹکل :13/اکتوبر(ایس او نیوز)  شرالی گرام پنچایت کے صدر وینکٹیش نائک بھٹکل تعلقہ پنچایتوں کے متحدہ محاذ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

گرام پنچایت حقوق مہم کے ریاستی ناظم شری نوا س گانیگا ، کمیٹی کے وامن نائک، شیو مورتی بھنڈارکر کی موجودگی میں انتخابی کارروائی کو انجام دیاگیا۔ پنچایت محاذ کےلئے ہیبلے گرام پنچایت کے صدر این ڈی موگیر نائب صدر، بائیلور گرام پنچایت کے صدر منجوناتھ نائک کو بطور سکریٹری منتخب کیا گیاہے۔ اس موقع پر شری نواس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت گرام پنچایتوں  کے اختیارات کو کم کرنےکی کوشش کررہی ہے، مگر اس کے خلاف مسلسل جدوجہد کرنےکی بات کہی۔ اور ہماری آواز ودھان سبھا تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ محاذ کے ممبران کے درمیان رابطہ رہا تو مسائل کو حل کرنا ممکن ہونےکی بات کہی۔


Share: