بھٹکل:25جون(ایس او نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیرا ہتمام چلنے والی انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلکیشن بھٹکل (اے آئی ایم سی اے ) نے کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی طرف سے امسال مئی 2016 میں منعقدہ چھٹے سم کے سالانہ امتحانات میں بی بی اے میں 80 فی صد اور بی سی اے میں 83.3 فی صدی نتائج درج کئے ہیں۔
شعبہ بی بی اے میں کل 20طلبا امتحانات میں شریک ہوئے جن میں 16طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میں 2امتیازی نمبرات ،5فسٹ کلاس ،7سکینڈ کلاس اور 2پاس کلاس میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کالج کی طالبہ مہرافروز بنت محمد غوث جوشیدی 84.33 فی صدی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کالج کی سطح پر اول مقام حاصل کیا ہے ، جب کہ زیبا بنت سید عبدالرشید%77.83 شرح کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔ اسی طرح بی سی اے کے شعبہ میں کل 18طلبا امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 10امتیازی اور5فسٹ کلاس درجہ کے ساتھ یعنی کل 15طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ طالب علم سید محمد راحق ابن سید محمد حنیف 87.05 فیصد شرح کے ساتھ کالج کی سطح پر اول اور زئیمہ ثانیہ بنت آرمار انتخاب عالم نے 84.75 فیصد شرح کے ساتھ دوسرامقام حاصل کیا ہےتو عائشہ جولین بنت محمد مدثر حاجب نے 83.75 فیصد شرح کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں۔ کامیاب طلبا کو انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحیم جوکاکو، جنرل سکریٹری محمد انصار قاسمجی، کالج بورڈ سکریٹری محمد آفتاب قمری اور پرنسپال کے محمد محسن اور اساتذہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔