ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :دستاویزات کے بغیر 35لاکھ روپئے ضبط :5پولس کی تحویل میں

بھٹکل :دستاویزات کے بغیر 35لاکھ روپئے ضبط :5پولس کی تحویل میں

Tue, 29 Nov 2016 19:04:15    S.O. News Service

بھٹکل:29/نومبر (ایس او نیوز)دستاویزات کے بغیر 35لاکھ روپئے  ایک کار میں لے جانے کے الزام میں بھٹکل شہری پولس نے 5 افراد سمیت رقم کو اپنی تحویل میں لینے  کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ملزموں کی شناخت پڑوس کے ساگر تعلقہ ہوسنگر کے سبرامنیا، بھئیرو، رودرمنی ،سریش، پردیپ کے طورپر کی گئی ہے۔بتایاگیا ہے کہ 2000کے نئے نوٹوں پر مشتمل کل 35لاکھ روپیوں کو پولس نے ضبط کرلیا ہے۔ ملزمان کولور سے لوٹنے کے دوران ساگر روڈ پر پولس کارروائی میں گرفتارہوئے ہیں۔ ملزمان میں سے ایک ہوسنگر کوبیر سوسائٹی کا صدر بتایا جارہاہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ لوگ  اپنی شاخوں کو رقم پہنچانے نکلے تھے اور رقم کے تعلق سے پورے دستاویزات اپنے پا س ہونے کی بات کہ رہے ہیں۔ لیکن بھٹکل میں بیلک منی کو وہائٹ منی میں منتقل کرنے کا دھندہ زوروں پر ہونے کی افواہیں گردش کررہی ہیں، ان حالات میں پولس کی کارروائی کافی اہمیت اختیار کرگئی ہے۔  اس معاملے کو لے کر بھٹکل شہری  پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے، سی پی آئی سریش نایک کی رہنمائی میں ایس آئی کوڈگونٹی جانچ کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ نوٹ بندی کے بعد غیرقانونی طور پر ہورہی روپیوں کی نقل وحمل پر پولیس سخت نگرانی رکھے ہوئے ہے جس کی وجہ سے بغیر دستاویزات کے روپے لے جانے کے معاملے میں اب تک کئی افراد سے پوچھ تاچھ ہوئی ہے۔


Share: