ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :سیاسی پارٹیاں کنڑیگا س میں خلیج پیدا کررہی ہیں: پی ، کرشنا گوڈا

بھٹکل :سیاسی پارٹیاں کنڑیگا س میں خلیج پیدا کررہی ہیں: پی ، کرشنا گوڈا

Mon, 07 Nov 2016 20:57:42    S.O. News Service

بھٹکل:7/نومبر (ایس او نیوز)کرناٹکا میں مفاد پرستوں کی ہنگامہ خیزی ہے ، زیادہ تر خاندانوں میں اعتماد اور اطمینان نظر نہیں آتا، عوام کے درمیان نفرت کے بیج بو یا جارہاہے، سیاسی پارٹیاں کنڑیگاس کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کرناٹکا رکشھنا ویدیکے سوابھیمانی گروپ کے ریاستی صدر پی، کرشنا گوڈا نے الزام عائد کیا۔

بھٹکل کرناٹکا رکشھنا ویدیکے کی طرف سے منعقدہ کرناٹکا راجیوتسوا پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غذا فراہم کرنے والے کسان کو گری ہوئی نگاہوں سے دیکھا جارہا ہے، ابھی تک کوئی بھی سرکارکسانوں کو صرف زبانی وعدے اور اطمینان کی باتیں کرتی رہی ہے  کوئی عملی کام نہیں کیا۔ حال کی بات کریں تو پیاز کی کوئی قیمت ہی نہیں رہی ، جس کو دیکھتے ہوئے کسان خودکشی کا راستہ اپنا رہے ہیں، یہاں کے مزدور بھی پریشان ہیں، طلبا میں صرف فائدے و نقصان کی باتیں ٹھونسی جارہی ہیں، تعلیمی میدان میں عام معلومات غائب ہوچکے ہیں۔ کرسی کی لالچ میں غریب اور متوسط طبقہ کا استحصال کیا جارہاہے ، ریاستی خزانے کو لوٹا جارہاہے، مہادائی ندی معاملے میں اتحاد کا مظاہرہ نہیں ہوا، ندی پانی کے معاملے میں بھی سیاست ہورہی ہے، دھرم اور ذات کے حدود میں پھنس کر ہم کمزور ہونےکا خیال ظاہر کرتے ہوئے پالیسی کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔ پروگرام کا افتتاح کئے شعبہ خواتین کی صدر شوبھا نائک نے کہاکہ راجیواتسوا یکم نومبر تک محدود نہ ہو، پورا سال اس کے مختلف پروگرام منانے کا خیال ظاہرکیا۔ سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، جے ڈی ایس بھٹکل کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری ، بھٹکل بی جے پی صدر راجیش نائک، کرناٹکا رکشھنا ویدیکے کے ضلعی صدر ایچ آر گنیش ، کنڑاپریشد کے صدر گنگادھر نائک، گنپتی نائک، ناگراج نائک، آنند دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔ مقامی صدر ایشور نائک نے استقبال کیا ، کرن شرور نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ لکچرر پرشانت نے نظامت کی۔ نوین نے شکریہ اداکیا۔ اس کے بعد فرینڈس ملیوڈس کی طرف سے موسیقی پروگرام پیش کیا گیا۔ اس سے قبل کئی ایک ثقافتی فن پر مشتمل مظاہروں کے ساتھ شمس الدین سرکل سے جلسہ گاہ تک ریلی نکالی گئی ۔


Share: