بھٹکل:31/اکتوبر(ایس او نیوز) شہر کے شری لکشمی نرسمہا چاول اور تیل مِل کی طرف سےتیار کردہ معیاری اور جدید ٹکنالوجی کی بنیاد پر غذائی اجناس کے نئے پیاکننگ اور تجارتی مرکز ’’ایل این آرسواد‘‘ کا رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے افتتاح کیا۔
رکن اسمبلی نے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک بڑی تیز رفتاری سے ٹکنالوجی کی ترقی کی راہ پر گامزن ہے موجودہ حالات کے تقاضوں کے تحت شہر بھٹکل میں ایک نیا پیکننگ سنٹر کا قیام ہم سب کے لئے خوشی و مسرت کا باعث ہے، عوام اس سے استفادہ کریں ، رکن اسمبلی نے سنٹر اپنے معیارکو برقرار رکھتے ہوئے ریاست بھر میں مشہور ہونے کی تمنا کا اظہار کیا۔ سنٹر کے مالک راجیش نایک، ان کی والدہ پدما بھاسکر نایک، بیوی سنہیا نایک، بیٹی آئریا نایک، مینجر پدمنابھ پائی ، جی ایس بی کے لیڈر ہریش چندر کامت، ڈاکٹر سریش نایک وغیرہ موجود تھے۔ جھینکار ملیوڈیس کے پرسنا پربھو نے نظامت کی۔ تعلقہ کے مختلف اداروں کے عہدیداران ، لیڈران اور عوام پروگرام میں موجود تھے۔