بھٹکل :27/اکتوبر(ایس او نیوز) بھٹکل پی ایل ڈی بینک صدر کی مخالفت کرتے ہوئے ڈائرکٹروں کی طرف سے پیش کی گئی عدم اعتماد تحریک پر کارروائی کے لئے الیکشن کمشنر نے جمعرات کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد تحریک کی میٹنگ 4نومبر کی صبح 10بجے طئے کی گئی ہے ، تمام ڈائرکٹر وں سے متعلقہ میٹنگ میں شریک ہونے کو کہا گیا ہے۔
اس سلسلے میں الیکشن کمشنر نے بینک کے تمام ڈائرکٹروں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ کمشنر نے بتایاکہ کوآپریٹیو محکمہ کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، خفیہ رائے دہی کے ذریعے فیصلہ لئے جانے کی بات کہی۔ خیال رہے کہ بدھ کو ریاستی ہائی کورٹ نے عدم اعتماد تحریک کو دئیے گئے اپنے اسٹے کو رد کرتے ہوئے انتخابات کا حکم صادر کیا تھا۔ انتخابی تاریخ اور وقت طئے ہونے سے پھر ایک بار میدان گرما گیا ہے ، بینک صدر سنیل نائک کا اگلا قدم کیاہوگا،ابھی تک راز میں ہے۔