ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :پینےکے پانی کی قلت کو دور کرنےکا مطالبہ لے کر کرانتی سنگھ کا میمورنڈم

بھٹکل :پینےکے پانی کی قلت کو دور کرنےکا مطالبہ لے کر کرانتی سنگھ کا میمورنڈم

Wed, 22 Mar 2017 17:32:15    S.O. News Service

بھٹکل:22/مارچ(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے مختلف مقامات پر پینے کے پانی کی قلت سے عوام کو دشواریاں پیش آرہی ہیں، افسران خاموش تماشائی بننے کے بجائے بیدار ہوکر ضروری اقدامات کا مطالبہ لے کر کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھ بھٹکل کی قیادت میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم سونپا گیا۔

بھٹکل شہر کے سونارکیری میں ڈرنیج کا چیمبر ٹوٹنے سے گندہ پانی ، کنوؤوں میں شامل ہورہاہے، علاقہ میں ایک گھڑے پانی کے لئے بھی ترساں ہونے کی بات کہتے ہوئے عوام نے کنویں سے لایا ہوا گندہ پانی اے سی کے سامنے پیش کیا۔ شہر کے غوثیہ اسٹریٹ ، مدینہ کالونی ، مرڈیشور، کائی کنی ، بینگرے ، بائیلور ، بیلکے ، ماوین کوروے ، گلمی جیسے مقامات پر پانی کا مسئلہ درپیش ہے، متعلقہ علاقوں میں عوام کو ہر سال پینے کےپانی کی قلت کا سامنا ہوتاہے، کچھ مقامات پر پینےکے پانی کا کام بہت ہی سست روی کا شکار ہے، جہاں بھی پانی کی قلت ہے وہاں ٹینکر کے ذریعے صبح شام پانی سپلائی کرنے کے لئے اقدامات کئے جانےکا مطالبہ میمورنڈم میں کیا گیا ہے۔ میمورنڈم قبول کرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ نے متعلقہ افسران کو ہدایات دینےکا تیقن دیا۔ اس موقع پر کرانتی سنگھ کے ضلعی صدر ایرا نائک، جنرل سکریٹری کمارنائک، وینکٹیش نائک، تعلقہ صدر اشوک نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: