ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :گانجہ سپلائی کا الزام :ایک گرفتار

بھٹکل :گانجہ سپلائی کا الزام :ایک گرفتار

Wed, 27 Sep 2017 20:28:06    S.O. News Service

بھٹکل:27/ستمبر (ایس اؤنیوز)نوائط کالونی میں واقع تعلقہ اسٹیڈیم کے قریب سے بدھ کے دن پولس نے ایک فرد کو گانجہ سپلائی کے الزام میں گرفتار کیاہے۔

گرفتارشدہ ملزم کی شناخت اسلم ستار (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ اس کاتعلق ہاویری ضلع بیاڈگی تعلقہ سے بتایا جارہاہے ، جو فی الحال جالی کے شرکولی تالاب کا مکین ہے۔ ملزم اسلم سے پولس نے 75گرام وزنی گانجہ ضبط کیا ہے۔ بھٹکل شہری پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد پولس جانچ میں جٹی ہوئی ہے۔


Share: