ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :گروسدھیندرا کالج بھٹکل میں نئے طلبا کے لئے استقبالیہ پروگرام

بھٹکل :گروسدھیندرا کالج بھٹکل میں نئے طلبا کے لئے استقبالیہ پروگرام

Fri, 12 Aug 2016 20:07:48    S.O. News Service

بھٹکل:12/اگست(ایس او نیوز) تین سالہ ڈگری کورس کو توجہ اور سنجیدگی سے مکمل کرنے والے طلبا اپنا روشن مستقبل تعمیر کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے شعبہ انگریزی کے صدر محمد علی جمعدار نے کیا۔

وہ یہاں شری گرو سدھیندرا بی کام ڈگری کالج بھٹکل میں منعقدہ نئے طورپر داخلہ لئے طلبا کے لئے منعقدہ استقبالیہ پروگرام میں بطور مہمان ِ خصوصی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ طلبا اپنی تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنی شخصی تعمیر بھی کرسکتےہیں۔ وہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ چو طرفہ ترقی میں بھی کامیاب ہوں۔ پرنسپال وریندر شانبھاگ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ استقبالیہ پروگرام اول اور فائنل طلبا کے درمیان یکساں خیالات کو فروغ دیتے ہوئے بہتر تعلقات کے ساتھ تعلیمی ترقی پانا ممکن ہوتاہے۔ بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نائک نے معیاری تعلیمی دینے کی طرف توجہ دلائی ۔ ٹرسٹ کے ٹرسٹی مینجر راجیش نایک ، انتظامیہ افسر ناگیش بھٹ، تعلیمی صلاح کار بی آرکے مورتی موجود تھے۔ بی کام فائنل کی طالبہ رمسا ستوات اور نرملا پائی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ لکچرر فنیپا ہیبار نے شکریہ اداکیا۔ پروگرام کے آخر میں بی کام اول کے طلبا نے ثقافتی پروگرام پیش کئے۔


Share: