بھٹکل:13/مارچ (ایس او نیوز) تعلقہ کے گروسدھیندرا کالج میں نوٹ بندی کے موضوع پر ’پتھ‘ نامی پوسٹر مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ انکولہ کے وکیل امیش نائک نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہاتھوں میں موبائیل تھامے طلبا میں سنجیدگی کی بہت کمی ہے، آگے کہا کہ پوسٹر بازی جیسے مقابلے طلبا کو مطالعہ اور جنرل نالج حاصل کرنے میں معاون و ممد ثابت ہوں گے۔
مقابلے میں سوامی وویکانند ٹیم اول، رویندر ناتھ ٹیگور اور سبھاش چندر بوس کی ٹیم دو م اور رادھا کرشنا ٹیم نے سوم انعام حاصل کیا ۔ اس موقع پر وکیل ونود شانبھاگ ، پرنسپال وریندر شانبھاگ موجود تھے۔