بھٹکل:13/اگست(ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد کے زیراہتمام پرائمری سے لے کر ڈگری کالج کے طلبا کےمابین یوم آزادی کی مناسبت سے ’’یوم آزادی میں کنڑیگاس کا رول ‘‘ عنوان پر نیو انگلش ہائی اسکول میں تعلقہ سطح کے تقریری مقابلے منعقد کئے گئے تھے۔ جس میں سرکاری اسکولوں کے طلبا نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے انعامات حاصل کئے ہیں۔
پروگرام میں نیو انگلش ہائی اسکول کے صدر مدرس ایم کے نائک نے تقریری مقابلوں کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سے جدوجہد آزادی میں کنڑیگاس کے رول کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کا جو موقع ملا ہے اس پر ہم انہیں مبارکبادی پیش کرتے ہیں۔ تعلقہ صدر گنگادھر نائک نے قومی وریاستی سطح کے مجاہدین کو جاننے کے ساتھ ساتھ اپنے ضلع اور تعلقہ سے بھی جن مجاہدین نے آزادی کی جنگ میں شرکت کی ہے ان کے تعلق سے بھی جاننا ہمارے لئے ضروری قرار دیا۔ جس کے لئے یہ مقابلہ انعقاد کئے جانے کی بات کہی۔ کنڑا ساہتیہ پریشد کی طرف سے منعقد کردہ تقریری مقابلوں کی خوش آئند بات یہ رہی کہ انہوں نے اردو زبان کے طلبا میں کنڑا کا ذوق شوق پید اکرنے کے لئے ان کے لئے الگ سے بزبان کنڑا تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا تھا۔ افتتاحی تقریب میں بطور جج کے خدمات انجام دیتے ہوئے اساتذہ منجوناتھ نائک، بھاسکر نائک، سویتا چندرشیکھر نائک، پدمنابھ ہیبار، چدانند پٹگار اور پرمیشور نائک موجود تھے۔ ساہتیہ پریشد کے ممبر ایم پی بھنڈاری نے نظامت کی ۔ مقابلے میں انعامات حاصل کرنے والے طلبا کی تفصیل اس طرح ہے۔
شعبہ ہائر پرائمری اسکول:اول ۔پرشانتی این ہیبار، سرکاری ہائی اسکول کٹگار کوپا۔
دوم ۔یشودھا ایس نائک، سرکاری ہائر پرائمری اسکول چتراپور۔
سوم ۔ پریانکا وی کامت ، سرکاری کنڑا اسکول بھٹکل ۔
شعبہ ہائی اسکول : اول ۔ تیجس منجوناتھ نائک ، سرکاری ہائی اسکول تینگنگڈی
دوم ۔ روہیت شنیار نائک، سرکاری ہائی اسکول منڈلی۔
سوم ۔این جے درشن ۔
شعبہ ہائی اسکول (اردو میڈیم )۔اول سالک احمد ، اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول ، بھٹکل
دوم۔ گلناز ۔ سرکاری ہائی اسکول جامعہ جالی۔
سوم۔ محمد بلال۔ شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول۔بھٹکل
شعبہ پی یو کالج ۔ اول پوترا پی ہیبار۔ سدھارتھ پی یو کالج بھٹکل ۔
دوم۔ گایانا ۔آنند آشرم پی یو کالج ،بھٹکل۔
سوم ۔ مہالکشمی شانبھاگ ، نیو انگلش پی یوکالج بھٹکل ۔
شعبہ ڈگری کالج :اول۔پرشانت نائک ۔ بینا وئیدیا ڈگری کالج، مرڈیشور۔
دوم ۔ سرسوتی ، گرو سدھیندرا ڈگر ی کالج ، بھٹکل
سوم۔ سبرا منیا شیٹھ ۔ گروسدھیندرا کالج، بھٹکل
کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے صدر گنگادھر نائک نے بتایا کہ متعلقہ مقابلے میں 50سے زائد طلبا نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ انعام یافتہ طلبا کو اس ماہ کے آخر میں سند اور انعام سے نوازاجائے گا۔