بھٹکل:3/اگست(ایس او نیوز)یوم ِ آزادی کی مناسبت سے بھٹکل تعلقہ ساہتیہ پریشد کی جانب سے کالج، پی یوکالج، ہائی اسکول اورہائر پرائمری کے طلبا کے درمیان تقریری مقابلہ اور ہائی اسکول اور پرائمری اساتذہ کے لئے نظم لکھنے کا مقابلہ منعقد کیا گیا ہے۔
تقریری مقابلے بتاریخ 11اگست 2016بروز جمعرات کی صبح 10بجے دی نیو انگلش اسکول میں منعقد ہونگے ۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسکول کے اساتذہ خواہش مند طلبا کی فہرست 8اگست 2016کی شام 5بجے تک اور پرائمری ، ہائی اسکول کے اساتذہ اپنی تخلیق کردہ نظم 10اگست 2016کی شام 5بجے تک بی ای اؤ کے دفترمیں پہنچائیں۔ واضح رہے کہ یہ مقابلے بزبان کنڑا ہونگے۔ زائد جانکاری کے لئے کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھر نائک 9448756091۔ممبر ایم پی بھنڈاری 9448756904 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔