ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :11دسمبر کو مرڈیشو رمیں ہوگا رام سینا کا ’’ وراٹ ہندو سماویش ‘‘ کا انعقاد

بھٹکل :11دسمبر کو مرڈیشو رمیں ہوگا رام سینا کا ’’ وراٹ ہندو سماویش ‘‘ کا انعقاد

Tue, 29 Nov 2016 20:24:38    S.O. News Service

بھٹکل:30/نومبر (ایس او نیوز)شری رام سینا کے دس سال مکمل ہونےپر بھٹکل تعلقہ شاخ کی طرف سے 11دسمبر کو 3 بجے شری ائیپا سوامی بھگت منڈلی مرڈیشور میں ’’ وراٹ ہندو سماویش‘‘ منعقد کئے جانے کی اطلاع شری رام سینا کے لیڈر سریش نائک نے دی ۔

نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتےہوئے انہوںنے بتایا کہ دہشت گردوں کے لئے بھٹکل میکہ بنا ہے ، 23سال پہلے کے بھٹکل فسادات کے متعلق پیش کی گئی جگناتھ شٹی کی رپورٹ کو کانگریس ، بی جےپی اور جے ڈی ایس کسی نے بھی ظاہر نہیں کیا۔ ڈاکٹر یو چترنجن اور تمپا نائک کے قاتلوں کا اب تک پتہ نہیں لگا یا گیا ہے۔ لوجہاد بہت بڑے پیمانے پر چل رہاہے، ایسے تمام خطرات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لئے عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے یہ سماویش منعقد کئے جانے کی بات کہی۔ رام سینا کے اعزازی صدر جیورگی ، اندول مٹھ کے شری سدلنگا مہا سوامی سماویش کا افتتاح کریں گے۔ سماجی لیڈر ماستپا ایس باکڑ صدارت کریں گے۔ مہمان خصوصی کے طورپر ہندو جن جاگرتی کے ترجمان کاشی ناتھ پربھو، درگاسینا کی ریاستی صدر کملکا جیڈر، رام سینا کے جنرل سکریٹری پروین والیے، مہالنگپا ، مہیش، جینت نائک ، موہن بھٹ وغیرہ شرکت کریں گے۔ پریس کانفرنس میں ضلع صدر جینت نائک، تعلقہ صدر بابوموگیر، ناگراج، گنیش راجو موڈبھٹکل وغیرہ موجودتھے۔


Share: