ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل، مینگلور، اُڈپی، سرسی سمیت ریاست گیر سطح پر پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کااحتجاجی مظاہرہ

بھٹکل، مینگلور، اُڈپی، سرسی سمیت ریاست گیر سطح پر پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کااحتجاجی مظاہرہ

Sat, 12 Jun 2021 11:48:49    S.O. News Service

بھٹکل ،12؍ جون(ایس او نیوز) ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف کانگریس پارٹی نے احتجاجی مظاہرے کی ریاست گیر مہم چلائی ہے۔ جس کے تحت بھٹکل ،  سرسی ، مینگلور اور اڈپی میں بھی مظاہرے کیے گئے۔

بھٹکل میں شمس الدین سرکل کے قریب واقع بھارت پٹرولیم میں جمع ہوکر کانگریس کارکنان نے  ہاتھوں میں تختیاں اُٹھاتے ہوئے   مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی، اسی طرح   سرسی میں شیوانی پٹرول بنک کے پاس یوتھ کانگریس کے کارکنان جمع ہوگئے اور مرکزی و ریاستی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ بھٹکل میں سابق ارکان اسمبلی  منکال وئیدیا اور جےڈی نائک نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی پالیسوں پر سخت تنقید کی تو وہیں سرسی میں سنتوش شیٹی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے عوام انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، ایسے میں مرکزی سرکار کی بعض عوام مخالف پالیسیوں نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔

بھٹکل میں بھٹکل بلاک کانگریس کے صدر ایڈوکیٹ سنتوش نائک،  مائناریٹی شعبہ کے ضلعی صدر عبدالمجید سمیت کافی دیگر  کارکنان بھی موجود تھے۔ سرسی میں  مظاہرین میں سرسی بلاک یوتھ کانگریس صدر اظہرالدین موسیٰ، جنرل سیکریٹری سورج نائک، امود سرسیکر، کشور نائک، سرفراز مسعود خان، نتین بھنڈاری، راگھویندرا سمیت کئی کارکنان موجود تھے۔


Share: