ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکلی جماعت المسلمین منگلورو کے زیرا ہتمام پیشہ وارانہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

بھٹکلی جماعت المسلمین منگلورو کے زیرا ہتمام پیشہ وارانہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Mon, 15 Nov 2021 18:46:26    S.O. News Service

بھٹکل:15؍نومبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکلی  جماعت المسلمین مینگلور کے زیرا ہتمام ’نیو ایج کیرئیر پروگرام ۔دی پاتھ ٹو سکسس‘ کے عنوان پر نئی نسل کو روزگار کے سلسلے میں رہنمائی  کرنے کےلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد بروزاتوار 14نومبر 2021کو جیوتی سرکل کے قریب واقع  بی جےایم ہاسٹل میں ہوا۔

ورکشاپ میں کیرئیر انفارمیشن اینڈ گائیڈنس مومنٹ فار آل (سگما)کے سی ای اؤ امینِ مدثر نے نئے دور میں پیشہ ورانہ کامیابی کے عنوان پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم جب اسکول میں پڑھ رہے تھے تو اس وقت کتاب کے سوا ہمارے پاس کوئی چیز نہیں تھی ۔ ایس ایس ایل سی ، پی یوسی ، ڈگری کی سرٹیفکٹ لےکر روزگار پانا ہی اہم مقصد ہوتاتھا۔ لیکن اب زمانہ بدل گیا ہے۔ جدید دور میں جہاں بہت ساری تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں اسی کے تحت تعلیمی اور روزگار کے میدان میں بھی کافی ساری تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ سوشیل میڈیا کےذریعے بھی اپنی معلومات میں اضافہ کیا جاسکتاہے۔ کسی بھی موضوع کو لےکر گوگل کریں گے تو اس کی ساری تفصیلات آپ کے سامنے آجائیں گی ۔ لیکن یاد رکھئے یہی ہماری زندگی کا مقصد نہیں ہونا چاہئے۔ مطالعہ کے ساتھ تبدیلی کی خواہاں دنیا کے ساتھ ہمیں چلنا ہوگا۔ پیشہ وارانہ تعلیم کے تعلق سے جتنی معلومات حاصل ہوسکتی ہیں ان سب کو حاصل کرتےہوئے زندگی میں آگے بڑھنا چاہئے۔ آج ہرمیدان میں بے شمار مواقع میسر ہیں، آپ لوگ آج جس دنیا میں رہتے ہیں وہاں ترقی کی بھرمار ہے واقعی میں آپ لوگ بہت ہی خوش نصیب  ہیں۔ مہمانِ خصوصی کے طورپر انجمن پی یوکالج بھٹکل کے پرنسپال محمد یوسف کولا نے کہاکہ دنیا کے بدلاؤ کے تحت ہمیں بھی بدلنا ضروری ہے، ہماری تعلیم، صلاحیت انسانی اقدار کے لئے ہونی چاہئے۔

بھٹکلی  جماعت المسلمین منگلورو کے صدر ایس ایم ارشد نے ورکشاپ کی صدارت کرتےہوئے کہاکہ بی جے ایم کی ذیلی کمیٹیوں کے ذریعے مختلف سماجی تعلیمی سرگرمیوں کو انجام دیاجاتاہے۔ کووڈ کے زمانےمیں بھی بے شمار سماجی خدمات کو انجام دیاگیا ہے۔ اسی طرح پیشہ وارانہ تعلیم کے متعلق بھی معلوماتی پروگرام منعقد کئےجاتے ہیں۔ ڈائس پر چارٹیڈ اکاؤنٹنٹ عبدالرحمن مصباح ، انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل کے رجسٹرارزاہد حسین کھروری ، انجمن ڈگری کالج کے نائب پرنسپال ہبان شاہ بندری ، بی جے ایم کے جنرل سکریٹری امتیاز دامدا وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز اقبال صدیق کی تلاوت قرآن سےہوا۔ بی جے ایم کے ناظم آفتاب کولا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔


Share: