ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: مُنڈلی ندی میں گر کر ایک شخص لاپتہ؛ تلاشی کا کام جاری

بھٹکل: مُنڈلی ندی میں گر کر ایک شخص لاپتہ؛ تلاشی کا کام جاری

Mon, 12 Jul 2021 19:04:08    S.O. News Service

بھٹکل 12 جولائی  (ایس او نیوز)  مُنڈلی کے ہاولی کنٹہ  میں ندی میں گر کر ایک شخص  لاپتہ ہوگیا، جس کی تلاشی کا کام جاری ہے۔ واردات پیر صبح پیش آئی۔

غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے کی شناخت مُنڈلی کے  رہنے والے  سری دھر دیواڑیگا (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ  ندی کنارے کچھ کام کرنے  کے دوران اچانک توازن بگڑ کر ندی میں جاگرا، چونکہ  بھٹکل میں گذشتہ تین چار دنوں سے موسلادھار بارش ہورہی ہے، ندیوں میں  طغیانی  آگئی ہے اور پانی  میں تیز بہاو ددیکھا جارہا ہے۔

صبح سے شام تک  پولس اور فائر بریگیڈ کے عملہ کے ساتھ  مقامی لوگ کشتیوں کی  مدد سے  تلاشی کا کام کررہے تھے  مگر نعش کا پتہ نہیں چل پایا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ  سری دھر  قلی مزدوری کا کام کرتا تھا۔


Share: