بھٹکل:25/جولائی (ایس اؤنیوز)بھٹکل تعلقہ کے فاریسٹ اتی کرم داروں کی عرضیوں جانچ پڑتال اور دیکھ ریکھ میں دیر ی ہورہی ہے، جس کے نتیجےمیں غریب عوام کافی پریشان ہیں، فاریسٹ زمین پر جو بھی مقیم ہیں ان اتی کرم داروں کو فوری طورپر پٹہ دینے کے لئے ضروری اقدامات کا مطالبہ لے کر فاریسٹ اتی کرم داررہوراٹ سمیتی کی جانب سے بھٹکل تشریف لائے فاریسٹ وزیر رماناتھ رائی کو میمورنڈم سونپا۔
ریاست میں جس دن اقتدار سنبھالا اسی دن اتی کرم داروں کو پٹہ دینے کاحکم جاری کیا تھا، لیکن افسران بہانے تلاش کرتے ہوئے عوا م کی درخواستوں کو رد کررہے ہیں، یہ سب کچھ سرکار ی قانون کی ایک طرح خلاف ورزی ہورہی ہے، فاریسٹ حق قانون میں اس سلسلے میں کوئی پیش کش نہیں ہے ، افسران کے رویہ سے ہی عوام انصاف سے محروم ہوئے ہیں، بھٹکل تعلقہ میں 10ہزار فاریسٹ اتی کرم دار ہیں، پٹہ دینے میں صرف 2فی صد کام ہواہے ، کمیٹی مطالبہ کرتی ہے کہ جتنی درخواستیں رد کی گئی ہیں ان تمام عرضیوں کی دوبارہ جانچ کرتے ہوئے عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ اگر یہ نہیں کیا گیاتو سخت احتجاج کرنےکامیمورنڈم میں انتباہ دیاگیا ہے۔ اس موقع پر راما موگیر، رضوان ، قیوم وغیرہ موجود تھے۔