ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: انجمن انجنئیرنگ کالج کے زیراہتما م کتابوں پر تبصرہ نامی انوکھا مقابلہ : میزبان کالج کی طالبات چیمپئین

بھٹکل: انجمن انجنئیرنگ کالج کے زیراہتما م کتابوں پر تبصرہ نامی انوکھا مقابلہ : میزبان کالج کی طالبات چیمپئین

Mon, 13 Mar 2017 21:52:44    S.O. News Service

بھٹکل:13/مارچ    (ایس او نیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل ، شعبہ مینجمنٹ اسٹیڈیزکے زیر اہتمام طلبا میں کتابوں کے مطالعہ اور ان میں غوروفکرکرتےہوئے تبصرے و تجزیے کی صلاحیت کو پروان چڑھانے کے لئے ’’ INKED-AUDIT2.0‘‘موضوع کے تحت ’’ بُک ریویو‘‘ ( کتابوں پر تبصرہ )ضلعی سطح کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل  کے شعبہ کمپیوٹر سائن کی  طالبات بازی مارتے ہوئے   چمپئین کا خطاب جیتا تو انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر کے شعبہ ایم کام کے طلبا فسٹ رنراپ رہے تو سکینڈ رنر اپ انجمن بی بی اےاینڈ بی سی اے کالج کے طلبا رہے ۔ اسی طرح اے وی بالیگا کالج کمٹہ کے طلبا چوتھےمقام پررہے۔

مقابلے کے افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر سریش ڈی مانے ، پرنسپال جے ایس آئی ٹی کالج  کاروار ، انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل کے پرنسپال ڈاکٹر مشتاق احمد بھاوی کٹی ، وائس پرنسپال ایچ ایم والا چندرا ، ڈاکٹر ایچ اُدئیے پرسنا۔ ایم بی اے شعبہ کے صدر پروفیسر زاہد حسن کھروری بطور مہمان شریک تھے۔ جب کہ انجمن پی یو کالج کے انگریزی پروفیسر عبدالرحیم خان ، انجمن ہائی اسکول کے استاد جمیل احمد شریف ، محمد زہران ، اور ایم بی اے کے پروفیسر وقاص برماور نے بطور ممتحن فرائض انجام دئیے ۔

 


Share: