بھٹکل:14/ڈسمبر (ایس او نیوز) طالبات میں علمی ذوق وشوق اورذہنی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور انہیں مختلف میدانوں میں ماہر بنانے کے لئے انجمن پی یو کالج فارویمن بھٹکل میں 10نومبر 2016کو منعقد کئے گئے کوئز مقابلے کے اہلیتی ٹسٹ میں کالج کی 140طالبات نے شرکت کی۔ جن میں سے 12طالبات فائنل راؤنڈ کے لئے منتخب ہوئیں تو انہیں 4 مختلف گروہوں میں تقسیم کر کے فائنل مقابلہ منعقد کیا گیا۔ ان تمام باتوں کی جانکاری انجمن پی یو کالج فارویمن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق فائنل راؤنڈ میں پہنچنے والی 4 ٹیموں میں سے مریم حنین بنت محمد ارشاد پیشمام ،آرٹس دوم، نولہ بنت محمد ناظم نیلاور سائنس دوم اور فاطمہ فضا بنت محمد جنید شاہ بندری آرٹس اول پر مشتمل ٹیم C نے خطاب جیتا تو ام کلثوم بنت عبدالعلیم قاضیا آرٹس دوم ، صائحہ بنت محمد سراج شنگیری سائنس اول اورعائشہ بنت راجا صاحب دیسائی سائنس اول کی ٹیم Dرنراپ رہی ۔ جب کہ صیحہ خطیب سائنس اول، بی بی ہاجرہ کامرس دوم اور خولہ سائنس اول پر مشتمل ٹیم Aاور نورالصباح سائنس دوم، عائشہ عروج آرٹس دوم اور فاطمہ وردا سائنس اول پر مشتمل ٹیم Bفائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔
کوئز ماسٹر محترمہ نوری اسدی کی نگرانی میں کوئز مقابلہ منعقد ہوا ، جس میں ٹیبل راؤنڈ، بزر ، لوگو، کٹگیری ، نیوز کلپ ، آڈیو اور راپیڈ فائر راؤنڈ وغیرہ تھے۔ کوئز میں طالبات کو شہربھٹکل اور انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی تاریخ ، شخصیات اور تعلیمی سرگرمیوں سے واقفیت کے لئے خصوصی طورپر بھٹکلیس اور انجمنی کے طورپر راؤنڈ رکھے گئے تھے۔کوئز مقابلہ میں طالبات نے جس طرح شریک ہوکر اپنی علمیت کا مظاہرہ کیا ہے اس سے بہتر اور روشن مستقبل واضح طورپر نظر آنے کی بات کہی گئی۔ فاتح ٹیموں اور شرکت کردہ طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے 22نومبر کو کالج کے خیر النساء باپا ہال میں کالج پرنسپال ڈاکٹر فرزانہ محتشم کی نگرانی میں فائنل مقابلہ ہوا۔ جس میں انجمن اڈوائزری کمیٹی کی ممبر محترمہ سیما قاسمجی موجود تھیں۔ شعبہ انگریزی کی لکچرر محترمہ طالعہ کریکال نے شکریہ اداکیا۔