بھٹکل:29؍ نومبر(ایس اؤ نیوز)انجمن پی یوکالج بھٹکل کے زیر اہتمام ہائی اسکول طلبا کی مخفی صلاحیتوں اور قابلیتوں کی دریافت ، تلاش اور انہیں ترغیب دیتےہوئے ان کی حوصلہ افزائی کےلئے 28نومبر کو بعنوان ’’انجمن ایکسپلورا -2022‘‘ کا کامیاب انعقاد ہوا۔
انجمن فسٹ میں ٹریزر ہنٹ،سائنس ماڈل ، اکسٹمپور، سلو سائکلنگ، ٹگ آف وار جیسے مقابلہ منعقد کئے گئے۔ جس میں قریب 22 ہائی اسکولوں کے طلبا نےشرکت کرتےہوئےمختلف مقابلہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ایکسپلوراکی افتتاحی و انعامی تقریب میں انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر اڈوکیٹ قاضیا مزمل نے صدارت کی ۔مہمان خصوصی کے طورپر امبر کوبٹے اور انجمن کے انتظامیہ ممبر تنویرکاسرکوڈ شریک رہے تو انجمن کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، کالج بورڈ سکریٹری ڈاکٹر سید سلیم ایس ایم، پرنسپال محمد یوسف کولا اور نائب پرنسپال عبدالرحیم خان موجود تھے۔ ذیل میں انعام حاصل کرنے والے طلبا کی جانکاری دی جارہی ہے۔
1۔ٹریزر ہنٹ(گروپ ): اول: الہلال ہائی اسکول منکی۔ دوم : نیو شمس ہائی اسکول بھٹکل ۔سوم : گورنمنٹ ہائی اسکول تنگنگنڈی
2۔ ٹگ آف وار(گروپ):اول: اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل ۔دوم :انجمن بائز ہائی اسکول بھٹکل ۔سوم: توحید ہائی اسکول گنگولی
3۔سائنس ماڈل (گروپ):اول: اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل ۔ دوم: بال مندر ہائی اسکول شرالی۔ سوم: الہلال ہائی اسکول منکی
4۔سلو سائکلنگ: اول : افہام ،نیو شمس بھٹکل۔ دوم: حضرت بلال ۔گورنمنٹ ہائی اسکول ۔ سوم : محمد افضل : گورنمنٹ ہائی اسکول۔
5۔ ایکسٹمپور(تقریری مقابلے ):اول: محمد حمید خان ،آنند آشرم بھٹکل۔ دوم: محمد یسین ابن محمد سید ، اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول اور
محمد شبیعث،شمس ہائی اسکول ۔ سوم : محمد ریحان ابن عبدول یسین شیخ ۔ اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول ۔
کامیاب طلبا کو انعامی تقریب میں ٹروفی مع نقد انعامات سے مہمانوں نے نوازا۔