بھٹکل:21؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) بی پی ایل کارڈ خاندان والوں کو راشن پانے کےلئے دن بھر راشن دکان کے سامنے کھڑا ہونے کی نوبت پیش آرہی ہے ۔ سرور ٹھیک نہیں ہونےکی وجہ سے عوام کو راشن لینے میں دشوار ی ہورہی ہے۔ سرکاری نظام کی خستہ حالت کو دیکھتےہوئےعوام لعنت ملامت کرتےدیکھے گئے۔
خطِ غریب سے نیچے زندگی گزارنےو الے خاندانوں کو بی پی ایل کارڈ دیاجاتاہے۔ بی پی ایل کارڈ والوں کےلئے لازمی ہے کہ وہ راشن دکان میں اپنا راشن لینےکے بعد اپنے انگلیوں کے نشان سے تصدیق کریں۔ اب یہ موبائیل اوٹی پی کے ذریعے بھی حاصل کرنےکی سہولت دی گئی ہے۔ لیکن سرور خراب ہونےکی وجہ سے انگلیوں کے نشان اور اوٹی پی دونوں بھی تصدیق نہیں ہونےکی وجہ سے عوام دن بھر دکان کے سامنے ہی انتظار کرنے کےحالات ہیں۔
تشہیر کےلئے تکنیکی ترمیم : حکومتیں اپنے اسکیم کی تشہیر ی بازی کےلئے کی گئی تکنیکی ترمیم سے عوام کو پریشانی لاحق ہورہی ہے۔ کروناکے دوران بی پی ایل کارڈوالوں کو مرکزی حکومت کی جانب سےمفت میں 5کلو چاول دیاجاتاتھا تو اس کے ساتھ ریاستی حکومت بھی پانچ کےجی چاول تقسیم کرتی تھی ۔ گذشتہ اگست تک کمپیوٹر پر بی پی ایل کارڈ ہولڈر اپنی ایک انگلی کے نشان لگا کر راشن لےجانےکا نظام تھا۔ لیکن ستمبر سے نظام میں ترمیم کرتےہوئےبی پی ایل والوں سے کہاگیا کہ وہ ایک انگلی نہیں بلکہ دو انگلیوں کے نشان لگا کر تصدیق کریں۔ بعض مرتبہ ایسا ہوتاہے کہ ایک انگلی کا نشان تصدیق ہونےکے بعددوسری انگلی کانشان تصدیق نہیں ہوتاہے اور سرور کا مسئلہ سر اٹھاتا ہے تو راشن لینےکےلئے گھنٹوں وہیں کھڑے انتظار کرنا پڑتاہے۔ عوام حالات سے پریشان ہوکر سخت ناراضگی کا اظہار کررہےہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ جب کبھی اس طرح کی پریشانی اور تکنیکی خرابی کے متعلق راشن دکان دار سےپوچھا جاتاہے تو جواب ملتاہے کہ صرف ایک انگلی کےنشان لےکر راشن تقسیم کرنے سے مرکزی حکومت کی جانب سے مفت میں دئیےجانےو الے چاول کی تشہیر نہیں ہوپارہی تھی اسی لئے دودو انگلیوں کےنشان لئےجارہےہیں۔ ایک انگلی کا نشان مرکزی حکومت اور ایک نشان ریاستی حکومت کی طرف سے مفت میں دئیےجانےوالے چاول کی تشہیر کےلئے ایسا کئے گیا گیا ہے۔ اس سلسلےمیں بھٹکل ، جالی کے مکین ناگراج نائک نے بیزارگی کا اظہار کرتےہوئےکہاکہ گذشتہ مہینے سے راشن حاصل کرنےکےلئے چکر کاٹ رہے ہیں، عوام کام کاج چھوڑکر راشن چاول کےلئے قطار میں کھڑےرہتےہیں، ہماری مانگ ہے کہ مسئلہ کوحل کرتےہوئے پہلے جس طرح چاول تقسیم کی جاتی تھی اسی طرح کریں تو عوام کو راحت ملے گی۔
اس سلسلےمیں محکمہ تغذیہ کے نائب ڈائرکٹر کاروار منجوناتھ ریونیکر کا کہنا ہے کہ مہینےکےآخر میں ہرایک راشن کےلئے راشن دکان آتے ہیں تو بھیڑ جمع ہوجاتی ہےیہی وجہ ہے کہ سرور تکنیکی خرابی کا شکار ہوتاہے۔ اگر مہینےکے شروع میں راشن لیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہونےکی بات کہی۔