ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: جالی پٹن پنچایت انتخابات :7آزاد امیدوار بلامقابلہ منتخب، 35امیدوار میدان میں ؛ 20امیدوار وں نے لی پرچہ نامزدگی واپس

بھٹکل: جالی پٹن پنچایت انتخابات :7آزاد امیدوار بلامقابلہ منتخب، 35امیدوار میدان میں ؛ 20امیدوار وں نے لی پرچہ نامزدگی واپس

Sun, 19 Dec 2021 19:14:10    S.O. News Service

بھٹکل:19؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز)27دسمبر کو ہونےوالے جالی پٹن پنچایت انتخابات کے 20امیدواروں میں سے 7آزاد امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ، جبکہ  بقیہ 13وارڈوں کےلئے 35امیدوار میدان میں ہیں۔ اس دوران  20 امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی واپس لی ہے ۔

18دسمبر کو پرچہ نامزدگی واپس لینےکی آخری تاریخ تھی جس کے دوران  20امیدواروں نے مختلف وارڈوں سے داخل کئے گئےاپنے پرچوں کو  واپس لیا ۔ اس طرح کل 7امیدواربلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

الیکشن کمشنر کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق وارڈ نمبر 5،7،12،13،15،16،17پر بلامقابلہ منتخب ہونےو الے امیدواروں کے نام بالترتیب  فرحانہ ائیکری۔ ارشاد بانو ۔ عمران لنکا۔ فاطمہ تنیم خطیب ۔ منیر احمد۔افشاء قاضیہ  اور بی بی شمیم ہیں۔ جب کہ وارڈ نمبر 1،2،3،4،6،8،9،10،11،14،18 ،19،20پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ جس کے لئے 27دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔

وارڈنمبر 1پر کانگریس سے ایشور موگیر ، آزاد امیدوار کے طورپر ماروتی پاوسکر، پرندر موگیر، کرن شیررور میدان میں ہیں۔اسی طرح وارڈ نمبر 2سے ساویتری رمیش نائک (کانگریس) اور پدماوتی سبرائے نائک (بی جےپی ) ۔ وارڈ نمبر 3سے رمیش مادیو نائک (کانگریس ) اور بال چندر تمپانائک(بی جے پی )۔ وارڈ نمبر 4سے شہینہ شیخ (کانگریس)اور رینوکا گوپال نائک (بی جے پی )۔ وارڈ نمبر 6سے ارشاد محی الدین، مصباح الحق ، شینگری محمد مسعود تینوں بھی  آزاد امیدوار ۔وارڈ نمبر 8سے یوگ راج آلور (کانگریس)اور لیلاوتی گجانن آچاری (بی جےپی )۔ وارڈ نمبر 9سے عبدالعزیز(کانگریس ) ۔ دیانند نائک (بی جےپی )کے علاوہ آزاد امیدوار کے طورپر عبدالکریم ، منجوناتھ ناگپا گونڈ، صدام حسین عبدالقادر، سید فرحان ۔ وارڈ نمبر 10سے لکشمن نائک (کانگریس )، رام منجونائک(بی جے پی )اور ناگراج نائک آزاد امیدوار ۔ وارڈنمبر 11سے رمیش ایریا گونڈا(کانگریس)اور ایشور ماستی گونڈا(بی جے پی )۔ وارڈ نمبر 14سے آزاد امیدوار کے طورپر نیترا رمیش نائک اور مومن شہناز بیگم ۔ وارڈنمبر 18سے آزاد امیدوار کے طورپر وسیم احمد منیگار اور کے سلیمان ۔ وارڈ نمبر 19سے آزاد امیدوار کے طورپر عطاء اللہ ہیرور، محمد توفیق بیاری، کے سلیمان  اور وارڈ نمبر 20سے عرفان احمد اور محمد جبروب خطیب آزاد امیدوار کے طورپر قسمت آزما رہے ہیں۔


Share: