ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: شرالی کے پلی ندی برج کے لئے 5کروڑ روپئے کی پیش کش : منکال وئیدیا

بھٹکل: شرالی کے پلی ندی برج کے لئے 5کروڑ روپئے کی پیش کش : منکال وئیدیا

Fri, 30 Sep 2016 18:17:57    S.O. News Service

بھٹکل :۳۰/ستمبر (ایس او نیوز)بہت ہی اشد ضروریات میں شامل شرالی کے پلی ندی برج کے لئے 5کروڑ روپئے کی پیش کش ارسال کی گئی ہے، بہت جلد حکومت کی طرف سے امداد منظور ہونے کا رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے اعتماد جتایا۔

خیال رہے کہ شرالی کے پلی ندی برج کے متعلق ساحل آن لائن نے تفصیلی رپورٹ شائع کرتے ہوئے برج کی خستہ حالت اور عوام کی تکالیف کو اجاگر کیا تھا۔ جس میں سیاست دانوں کی  غفلت سے برج کی درگت پر روشنی ڈالی تھی۔ اس کے متعلق انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاکہ تعلقہ کے مختلف ضروری کاموں کی فہرست بنا کر 12کروڑ روپئے کی پیش کش حکومت کو سونپی گئی ہے ۔ جس میں شرالی کا پلی ندی برج سر فہرست ہے، اور یہ اعتماد بھی ہے کہ اکتوبر تک امداد منظور ہوجائے گی ، اس طرح اپنے حلقہ کی چوطرفہ ترقی کے لئے کام کرنے کی بات کہی۔ اس موقع پر بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک موجود تھے۔

 

 

 


Share: