بھٹکل:یکم جون (ایس اؤ نیوز )تعلقہ فاریسٹ محکمہ کے زیر اہتمام کڈوین کٹاڈیم کے فاریسٹ نرسری میں تعلقہ کے اے سی ایف نندیش ریڈی نے بیج مہم کا افتتاح کیا۔فاریسٹ محکمہ کی جانب سے موسم بہار سے پہلے بیجوں کو مٹی میں آلودہ کرکے اس کی کونپل پھوٹنے کے قابل بنایاجاتاہے۔ تاکہ آئندہ موسم باراں کے دوران جہاں کہیں اس کو لگایا جائے اس کو فصل آوری خوب ہواور طئے شدہ مقاصد کے حصول میں آسانی کے لئے فاریسٹ محکمہ یہ مہم مناتاہے۔ اس موقع پر آر ایف اؤ رویندسمیت دیگر فاریسٹ عملہ موجود تھا۔