ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: ماولی کے اتی کرم داروں سے انصاف کا مطالبہ : جی پی ایس سروے کرنے فاریسٹ افسران پر زور

بھٹکل: ماولی کے اتی کرم داروں سے انصاف کا مطالبہ : جی پی ایس سروے کرنے فاریسٹ افسران پر زور

Mon, 06 Nov 2017 21:22:08    S.O. News Service

بھٹکل :6/ نومبر (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے ماولی -1پنچایت حدودمیں محکمہ فوریسٹ  کی جانب  سے کے سی ڈی سی کو لیز پر دی گئی زمین پرکئی اتی کرم داروں نے  رہائش اختیار کی ہیں، مگر فاریسٹ افسران متعلقہ زمین کا جی پی ایس سروے کرنے میں پس وپیش کرتے ہوئے اتی کرم داروں کے ساتھ نا انصافی کررہے ہیں۔ اس بات کا الزام   پنچایت ممبران نے  لگایا ہے۔

پنچایت دفتر میں منعقدہ فوریسٹ حقوق کمیٹی کی  میٹنگ کے دوران اپنی درخواستوں کو پیش کرتے ہوئے ممبران کرشنانائک، گوپا ل ناگپا بوری ، کمیٹی کے سکریٹری ناگپا نائک نے افسران کے رویہ کے خلاف سخت برہمی کااظہارکیا۔ انہوں نے بتایا کہ سونپی گئی 387عرضیوں میں سے 114مستفیدین کا جی پی ایس سروے کیاگیا ہے ،بقیہ 273عرضیوں کو یوں ہی باقی رکھا گیا ہے جس میں کئی عرضیاں فوریسٹ محکمہ کی طرف سے کے سی ڈی سی کو لیز پر دی گئی زمین  بھی شامل ہیں۔ لیز دینے کے دوران چندایک باشندوں نے عارضی سامان مہیا کرلیئے ہیں تو اور کچھ لوگوں نے زمین پر رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔ فاریسٹ محکمہ کی طر ف سے لیز پر دینے کے دوران اتی کرم زمین کی حدوں کو الگ سے متخص نہ کرتے  ہوئے نا  انصافی کی گئی ہے۔ پنچایت ممبران کا کہنا ہے کہ اس سے قبل یہاں عہدے پر فائز فاریسٹ افسران نے کے سی ڈی سی کی اتی کرم زمین کا جی پی ایس سروے کرتے ہوئے دستاویزات فاریسٹ محکمہ کو سونپے تھے، لیکن دشواری یہ ہے کہ اب جو افسران یہاں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں وہ ان کوماننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ممبران کے مطابق  ایسی زمینات کا جی پی ایس سروے کے لئے سرکارہو یا فاریسٹ حقوق کمیٹی، دونوں نے  کوئی حکم نامہ  جاری نہیں کیا ہے۔ ان حالات میں جی پی ایس سروے نہ کرتے ہوئے اتی کرم داروں کو چھوڑ دیا جاتاہے تو ان کے خاندان سڑک پر آنے کاخدشہ ہے۔

اس تعلق سے جب  فاریسٹ آفیسرسندیپ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے  ان سب باتوں  سے یکسر انکار کرتے ہوئے کہا کہ  1980میں ہی یہ زمین کے سی ڈی سی کو لیز پر منتقل کی گئی ہے ، اس لئے کسی حالت میں بھی جی پی ایس سروے کرناممکن نہیں ہے۔ اُدھر  پنچایت ممبران بھی اپنی مانگ پر بضد رہتے ہوئے میٹنگ کی قرار داد ضلع کے ڈپٹی کمشنر ، بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر اور بھٹکل کے رکن اسمبلی کے سامنے پیش کرتے ہوئے اتی کرم داروں کو انصاف دلانے کا فیصلہ لیا ہے۔


Share: