ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: مرڈیشور میں کار اور بائک کی ٹکر؛ بائک سوار شدید زخمی

بھٹکل: مرڈیشور میں کار اور بائک کی ٹکر؛ بائک سوار شدید زخمی

Tue, 16 Feb 2021 19:40:07    S.O. News Service

بھٹکل 16 فروری (ایس او نیوز)  تعلقہ کے مرڈیشور پولس تھانہ حدود میں بائک اور کار کی ٹکر میں بائک سوار شدید زخم ہوگیا جسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مینگلور روانہ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اسماعیل یوسف مُنّا (44) ہوناور تعلقہ کے کاسرکوڈ ۔ٹونکا سے شیرور جارہا تھا کہ  ترن مکی نیشنل ہائی وے پر مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں اس کا ایک پیر ٹوٹ گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوع پر نیشنل ہائی وے کا کام جاری رہنے کی وجہ سے پہلی بار اس راستے سے سفر کرنے والا کنفیوزن کا شکار ہوجاتا ہے کہ اُسے کس راستے سے آگے بڑھنا ہے، یہی وجہ ہے  اسماعیل اپنی بائک کو  غلط روٹ پر لے گیا ، جہاں سے سواریوں کو ہوناور کی طرف جانا ہوتا ہے، اس دوران ہوناور کی طرف جانے والی ایک تیز رفتار کار بائک سےٹکراگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اسماعیل اپنے ایک قریبی رشتہ دار کی شادی کے تعلق سے دلہن کے گھر جارہا تھا، اس سے پہلے اس کے گھر والے پہلے ہی دلہن کے گھر پہنچ چکے تھے، اسماعیل اکیلا بائک پر  سفر کررہا تھا جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمی شخص کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ یہ نہایت غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں حادثہ کو لے کر اسماعیل یوسف کے خلاف ہی رونگ سائیڈ  پر  بائک چلانے   کے تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: