بھٹکل:16/ستمبر (ایس اؤنیوز)بلدیاتی دکانوں کی تحویلی کارروائی کے دوران خود سوزی کرتے ہوئے ہلاک ہوئے رام چندر نائک کے خاندان والوں کو معاوضہ دلانے کے لئے بہت جلد وزیرا علیٰ سے ملاقات کے ذریعے درخواست کرنے کی مقامی رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے بات کہی۔
مہلوک رام چندرنائک کے انتم سنسکار میں شرکت کے کرنے کے بعدبیان جاری کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہاہے کہ جمعرات کو جو کچھ ہوا ہے افسوس ناک ہے ، میں نے جمعہ کوہی منی پال اسپتال پہنچ کر مالی تعاون دینے کی کوشش کی ہے۔ معاوضہ ادائیگی کا معاملہ سرکاری سطح پر ہونا ہے، اس سلسلے میں اترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر آروی دیش پانڈے اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرتے ہوئے مہلوک کے خاندان سے انصاف کی اپیل کرونگا۔ ساتھ انہوں نے کہاکہ بھٹکل پُرامن شہرہے ، عوام سے اپیل بھی ہے کہ وہ امن کو قائم رکھنے میں اپنا تعاون دیں اور کسی بھی افواہ پر کان نہ دھرنے کی بات کہی ہے۔