بھٹکل :8؍ مارچ (ایس اؤ نیوز ) بھٹکل میونسپالٹی چیف آفیسر کے ذریعے جاری کردہ پریس ریلیز میں میونسپالٹی حدودمیں واقع دکان دارحضرات سے اپیل کی گئی ہےکہ لائسنس کی تجدید اور نئے لائسنس بنانے کےلئے میونسپالٹی آفیسر دکانوں پر پہنچنے پر ان سے تعاون کریں۔
پریس ریلیز کے مطابق جن دکانداروں کےلائسنس کی میعاد ختم ہوچکی ہے ان کو چاہئے کہ وہ اپنے لائسنس کی تجدید(Renewal) کرائیں اور جودکاندار ابھی تک لائسنس نہیں بنائے ہیں وہ نیا لائسنس بنوالیں۔ اس کے لئے میونسپالٹی آفیسران دکانوں پرپہنچیں گے تو ان کا تعاون کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔ ساتھ ساتھ کہاگیا ہےکہ نیا لائسنس بنوانے اور تجدید کےلئے ضروری دستاویزات تیار رکھیں تاکہ لائسنس کی تجدید اور نیا لائسنس بنوانے میں دشواری نہ ہو۔